پاکستانی خاتون فٹبالر نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

image
مختلف شعبہ جات میں دنیا میں کارنامے انجام دینے والوں میں جہاں بہت سے لوگوں کا نام آتاہے ان میں پاکستانی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتے۔

پاکستان کی خاتون کھلاڑی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ فٹبال کے میدان میں گراں قدر خدمات کو پر بین الاقوامی جریدے فوربیز نے کرشمہ علی کو پہچان دی ہے۔

جس نے ایشیا کی ٹاپ تھرٹی اسپورٹس اور انٹر ٹینمنٹ کی انڈر تھرٹی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں کرشمہ علی بھی شامل ہیں۔

انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی چترال کی کرشمہ علی کو فوربز ایشیا کی انڈر 30 شخصیات میں شامل کر لیا گیا۔ چترال کی 21سالہ کرشمہ نیشنل سطح کے ایونٹ سے اوپر آئیں اورپھر انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔

کرشمہ علی کی فٹ بال میں غیر معمولی خدمات ہیںجبکہ انہوں نے چترال میں ویمن اسپورٹس کلب کی بنیاد بھی رکھی ۔ انہیں خدمات کودیکھتے ہوئے فوربز میگزین نے کرشمہ علی کا نام ایشیا کے 30 کامیاب لوگوں کی فہرست میں نام شامل کیا ہے ، جو کہ پاکستانی خواتین کے لیے بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ معروف امریکی کاروباری جریدے نےکی سالانہ انڈر 30‘ کی ایشیا کی فہرست میں 9پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ان 9افراد میں سے 5 خواتین ہیں فہرست میں شامل افراد کے نام یہ ہیں، جیا فاروقی، حسن عثمانی،حنا لاکھانی، منیب میاں، کرشمہ علی، احمد رئوف عیسیٰ، لیلیٰ قصوری ، زین اشرف اور زینب بی بی شامل ہیں۔

News source : JANG

You May Also Like :
مزید