پاکستان نے امن مشنز میں خواتین کی 15 فیصد شمولیت کا ہدف حاصل کرلیا، ملیحہ لودھی

image

پاکستان نے امن مشنز میں خواتین کی 15 فیصد شمولیت کا ہدف حاصل کرلیا، ملیحہ لودھینیو یارک:(12 فروری 2019) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے امن مشن میں خواتین کی پندرہ فیصد شمولیت کا ہدف حاصل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نےکہا کہ پاکستان نے امن مشن میں خواتین کی شمولیت کا ہدف حاصل کر لیا۔ پندرہ فیصد پاکستانی خواتین مختلف ممالک میں فوجی مبصرین اور اسٹاف آفیسرز کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔اقوام متحدہ کی امن مشنز کا جائزہ لینے والی کمیٹی میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی امن مشنز میں خواتین کی پندرہ فیصد شمولیت کا ہدف اٹھارہ ماہ کی قلیل مدت میں حاصل کیا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو امن مشنز کے لئے مختص بجٹ میں کمی نہیں کرنی چاہیے، اس سے قیام امن کی کوششوں پر منفی اثر پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مشن کو مضبوط اور مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ News source : Abb Tak

You May Also Like :
مزید