پاک فوج کی خاتون افسران بھی کسی سے کم نہیں، بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

image
جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن (مونسو) پر تعینات پاکستانی خواتین انجمن ٹیم (ایف ای ٹی) کے ممبران کو پہلی مرتبہ یو این میڈل دِیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت انفارمیشن کی جانب سے کئے گئے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے استحکام مشن پر تعینات پہلی بار پاکستانی خواتین انجمن ٹیم کے ممبروں کو اقوام متحدہ کے میڈل سے نوازا گیا۔

وسطی افریقی ملک کے ایک صوبے جنوبی کیو میں واقع اڈکیو میں منعقدہ ہونے والی ایک تقریب میں خواتین افسران کو یہ تمغے دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن اور میجر کے عہدے پر خدمات انجام دینے والی 15 خواتین افسران کو میڈل سے نوازا گیا۔ جن میں ماہر نفسیات، پیشہ ورانہ تربیت کے افسران، ایڈوائیزر، ٹراماایڈوائیزر، ڈاکٹر، نرسیں، آپریشن افسران، انفارمیشن افسر اور لاجسٹک افسر شامل ہیں۔

You May Also Like :
مزید