ننھی عائشہ نے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا

image
سوات کی آٹھ سالہ عائشہ ایاز نے کامیابی کے جھڈے گاڑ دیئے۔ ننھی عائشہ نے تائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کر دیا۔ نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے عائشہ ایاز نے وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں جیتا ہوا تمغہ پہننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ آٹھ سالہ عائشہ ایاز کانسی کا تمغہ جیتنے پر خوشی سے بھی نہال ہیں جس کا وہ اظہار بھی کرتی ہیں۔ دوسری طرف عائشہ ایاز کے والد کو بھی اپنی ننھی پری کی کامیابی پر ناز ہے۔ عائشہ ایاز کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے اور دعا گو ہے کہ مستقبل میں عائشہ ایاز مزید کامیابیاں سمیٹے۔

News Source :92 News

You May Also Like :
مزید