کراچی کی سپر ہائی وے مویشی منڈی میں جانور فروخت کرنے والی باہمت لڑکی کی اِنٹری نے سب کو حیران کردیا

image
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کی رہائشی 21 سالہ عائشہ غنی کے کمیپ میں 7 لاکھ روپے تک کے جانور موجود ہیں ،عائشہ جانوروں کی دیکھ بھال کے ساتھ خریداروں سے قیمتیں بھی طے کرتی ہے۔

اس کے علاوہ نوجوان لڑکی عائشہ غنی اپنے جانور مویشی منڈی سمیت آن لائن بھی فروخت کر رہی ہیں۔

عائشہ کے کیمپ میں 36 جانور موجود ہیں جن میں دو اور چار دانت کی گائے، بیل اور بچھڑے شامل ہیں۔ جن کی قیمتیں 1 لاکھ 30 ہزار روپے سے لے کر 7 لاکھ روپے تک ہیں۔

عائشہ غنی کی اب تک 10 گائے فروخت بھی ہوچکی ہیں

عائشہ کے مطابق ہمارے جانور آن لائن بھی فروخت ہوتے ہیں جہاں میں روزانہ آن لائن آکر جانوروں کی تصاویر بھی اپ لوڈ کرتی ہیں اور ان سے متعلق معلومات بھی شئیر کرتی ہیں ۔

You May Also Like :
مزید