ملالہ یوسف زئی نے گلیٹسمین ایوارڈ 2018 اپنے نام کر لیا

image
لندن: ملالہ یوسف زئی نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کو تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات پر ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے گلیٹسمین ایوارڈ 2018 سے نوازا گیا۔

ہارورڈ کے کینیڈی اسکول کے مطابق یہ اعزاز ملالہ یوسف زئی کو بچیوں کی تعلیم کے لیے مسلسل جدوجہد اور متحرک رہنے پر دیا گیا ہے۔ ہارورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ملالہ کی کہانی نے نئی نسل کے لڑکوں اور لڑکیوں کو ان کے نقش قدم پر چلنے کے لیے متاثر کیا ہے۔

You May Also Like :
مزید