ملالہ کی زندگی پر بننے والی فلم کا لندن میں پریمیئر شو

image

ملالہ یوسفزئی کی زندگی پر بننے والی فلم گل مکئی کا لندن میں پریمئیر شومنعقد ہوا جس میں فلم کے کرداروں سمیت صنم بھٹو، ملالہ کے والد ضیاالدین یوسفزئی سمیت انڈین اور پاکستانی کمیونٹی کے اہم افرادنے شرکت کی۔فلم میں ملالہ کا کردار ہندوستانی اداکارہ ریم نے ادا کیا۔ نوبل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسف زئی کی زندگی کےابتدائی واقعات پر مبنی فلم گل مکئی کا لندن میں پریمئیر شو منعقد کیا گیا ۔ سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن ،محسن باری اور فلم کے پروڈیوسر سنجے سانگلا ، شاہد خان ، ہدایت کار امجد خان اور فلم کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں نے شرکت کی ۔ فلم میں ایک طرف شدت پسندوں کی جانب سے خواتین کے سکولوں کے خلاف نقطہ نظر کو اجاگر کیا گیا تو دوسری طرف صحافی کے قتل سے لیکر ملالہ یوسف زئی کی سکول وین پر حملے تک کہانی کو بیان کیا گیا ہے ۔ فلم ڈائریکٹر کے مطابق فلم کے پارٹ ٹو میں ملالہ کے زخمی ہو کر لندن پہنچنے اور اب تک کے حالات زندگی پر منظر کشی کی جائے گی ۔فلم پریمئیر کے اختتام پر فلم کے کرداروں کو سٹیج پر بلا کر ایوارڈ دئیے گئے ۔ فلم کے ڈائیریکٹر امجد خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے تعاون سے یہ فلم بنائی گئی اور یقین ہے کہ دونوں ممالک کے عوام اس فلم کو پسند کریں گے ۔ فلم میں اس دور کا احاطہ کیا گیا ہے جب وادی سوات پر شدت پسندوں کاقبضہ ہوگیاتھا اور پاکستانی فوج نے جرات اور بہادری سے طالبان کا مقابلہ کر کے ان سے وادی کو خالی کروایا۔ فلم دنیا بھر میں رواں سال اپریل میں ریلیز کی جائے گی ۔

You May Also Like :
مزید