میک اپ سے چہرہ بدلنے والی چینی فنکارہ  

میک اپ کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ جو چاہے کرشمہ ساز کرے ۔ کچھ لوگ اس کا استعمال خوبصورت نظر آنے کیلئے کرتے ہیں اور کچھ اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے جبکہ کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس میک اپ کا استعمال اپنا ظاہر مکمل طور پر تبدیل کرنے کیلئے کرتے ہیں۔
چین سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ ہی یوہونگ کے پاس میک اپ کا ہنر اپنی بلندی پر ہے۔یہ کوئی عام میک اپ آرٹسٹ نہیں ہیں بلکہ جب چاہیں میک اپ کی مدد سے خود کو اپنی پسندیدہ مشہور شخصیات اور کرداروں میں ڈھال لیتی ہیں۔ یوہونگ اپنی اسی خصوصیت کی بنا پر آن لائن مشہور ہو چکی ہیں۔ گزشتہ سال جب انہوں نے اپنے آپ کو مشہور زمانہ پینٹنگ مونا لیزا میں تبدیل کیا تو لوگ حیران رہ گئے۔ چین کے سوشل پلیٹ فارم ویبو پر ان کی اس ویڈیو کو لاکھوں کی تعداد میں لائکس ملے اور دوسرے مشہور پلیٹ فارمز پر ملنے والے لائکس کی تعداد الگ ہے۔
یوہونگ اب تک خود کو ہالی وڈ کے مشہور اداکار جونی ڈیپ، ٹیلر سوفٹ اور دیگر ادکاروں کی شکل میں ڈھال چکی ہیں، یہاں تک کہ یوہونگ مشہور سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کا روپ بھی اختیار کر چکی ہیں۔ یوہونگ بیوٹی بلوگر ہیں اور انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز اپنے ایک پرستار کے مشورے پر کیا۔
مونا لیزا کی ویڈیو اسی مشورے کی پہلی کڑی تھی جس کے مطابق ان کے پرستار نے انہیں مشہور فن پاروں کے مطابق خود کو ڈھالنے کا مشورہ دیا تھا۔ NEWS sOURCE : ABB TAKk

YOU MAY ALSO LIKE :