لبنان کی ریا الحسن عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیرداخلہ بن گئیں

image
لبنان کی نئی وزیرداخلہ ریاالحسن نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جس کے ساتھ ہی انہیں عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیرداخلہ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کی 30 رکنی نئی کابینہ کے ارکان کو ان کے قلمدان تفویض کردیے گئے، ڈھائی درجن ارکان پر مشتمل کابینہ میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جس میں ریاالحسن کو وزارت داخلہ کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ریا الحسن نے بحیثیت وزیر داخلہ عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جس کے بعد وہ ملک کے ساتھ عرب دنیا کی پہلی خاتون وزیر داخلہ بن گئی ہیں، اس سے قبل وہ لبنان کی پہلی وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں۔ریاالحسن ملک کی طاقت ور سیکیورٹی ایجنسیوں کی انچارج بھی ہوں گی، عہدے کا چارج سنبھالنے پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سعد الحریری نےان پر اپنے بھروسہ اور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھاری ذمہ داری ان پر عائد کی ہے۔ریاالحسن نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی سے ماسٹر ز کی ڈگری حاصل کررکھی ہے اور وہ وزیراعظم سعد الحریری کی جماعت ’فیوچر موومنٹ پارٹی‘ کی رکن ہیں۔

News source : Daily Khabrain

You May Also Like :
مزید