خواتین کی پسندیدہ یہ لپ اسٹک آخر بنائی کس نے ہے؟ جانیں دلچسپ معلومات

image
میک اپ پراڈکٹ میں کچھ ہو یا نہ ہو بس لپ اسٹک لازمی ہو، کیونکہ خواتین اس کے بغیر تو گھر سے باہر کم ہی نکلتی ہیں یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں۔ لیکن اس کے بارے میں کیا آپ جانتی ہیں کہ یہ کہاں سے آئی ؟ کیسے بنی؟ کس نے اس کا آغاز کیا؟

٭ لپ اسٹک کی تاریخ 4500 قبلِ مسیح سے ملتی ہے ۔

٭ سب سے پہلے اس کا استعمال مصر میں ہوتا تھا، اور بنیادی طور پر مصر سے ہی لپ اسٹک کی روایت چلی آرہی ہے۔ آپ کو حیرت ہوگی کہ دنیا میں سب سے پہلی لپ اسٹک جامنی اور کالے رنگ میں بنی تھی جس میں سیلیکون کا استعمال کیا گیا تھا۔

٭ جدید دور میں لپ اسٹک کو پیرس نے 1884 میں میک اپ کے اہم جز کے طور پر متعارف کروایا۔ اس وقت یہ معروف ماڈلز اور ملکائیں استعمال کیا کرتی تھیں کیونکہ بہت مہنگی ہوتی تھیں۔ اور اس دوران صرف لال

رنگ میں موجود ہوتی تھیں۔ ٭ اس صدی میں یہ لپ اسٹک صرف مصر اور یورپی ممالک میں استعمال ہوتی تھی۔

٭ پھر 1912ء میں پہلی مرتبہ لپ اسٹک کی موجودہ شکل کو ہالینڈ میں ہونے والی ایک عالمی فیشن نمائش میں متعارف کروایا گیا۔ یہ وہ وقت تھا کہ جب لپ اسٹک کی دنیا بھر میں خوب پزیرائی ہوئی۔

٭ اس کے بعد امریکی خواتین نے اس کو خوب پسند کیا ، اور 1913ء سے اس کا استعمال پورے امریکہ میں بڑھ گیا اور دنیا کے تمام ممالک میں اس کی باقاعدہ تجارت اور خرید و فروخت بڑھی۔

٭ اور اب لپ اسٹک دنیا بھر میں بکنے والے میک اپ کا اہم اور سب سے ضروری جز بن گیا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلیاں رونما ہوتی رہیں اور 1935 میں پہلی مرتبہ لال کے علاوہ دوسرے رنگوں میں دستیابی ہوئی۔

٭ پہلا لپ گلوس 2012 میں جرمن برانڈ نے متعارف کروایا اور اس طرح اس کی مانگ میں دن بہ دن اضافہ ہوتا گیا۔

٭ آج دوہرے اور تھری ڈی شیڈز میں لپ اسٹک دستیاب ہیں جو کہ تمام مصر سے یہاں منتقل ہورہی ہیں۔

You May Also Like :
مزید