پاکستان کی با صلاحیت اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ جب پیار سے کھانا بنتا ہے اور انسان خوشی سے کھانا کھاتا ہے تو نہ اسے کوئی بیماری ہوتی ہے اور نہ ہی وہ موٹا ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی کو کنک شو میں میزبان کے پو چھے گئے سوال کے جواب میں اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ان کے والد کا کہنا ہے کہ جب پیار سے کھانا بنتا ہے اور انسان خوشی سے کھانا کھاتا ہے تو نہ اسے کوئی بیماری ہوتی اور نہ ہی وہ موٹا ہوتا ہے،
اس کے ساتھ انسانوں کو کھانے سے متعلق منفی سوچ نہیں سوچنی چاہیئے۔ ذرائع کے مطابق ما ئرہ خان کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ اداکارو ہدایت کار سرمد کھوسٹ کے ساتھ ایک کوکنگ شومیں نظر آرہی ہیں۔
News Source : Bol News