آج کل انسٹاگرام پر یہ خواتین بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کیوں پوسٹ کر رہی ہیں؟ وجہ انتہائی دلچسپ

image

انسٹاگرام تصاویروں کو پوسٹ کرنے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ہے اور اس پر آئے سن مختلف قسم کی ٹرینڈ تصاویریں پوسٹ ہوتی رہتی ہیں۔ آجکل خواتین انسٹا پر بلیک اینڈ وائٹ پوسٹ کررہی ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ: '' ’چیلنج ایکسیپٹیٹڈ‘ یا ’(ویمن سپورٹنگ ویمن چیلنج) ایک ٹرینڈ چل رہا ہے جس میں خواتین تمام عورتوں کی حمایت کر تے ہوئے ایسی تصاویریں پوسٹ کر رہی ہیں جس مشہور شخصیات بھی حصہ لے رہی ہیں۔''

لیکن یہ چیلنج ایکسیپٹیٹڈ کیا ہے؟

عالمی وبا کے دوران مثبت رجحان کو پھیلانے اور ساتھ ہی خواتین کو بااختیار بنانے کی کوشش میں خواتین انسٹاگرام پر اپنی انوکھی تصاویر شیئر کر رہی ہیں اور دیگر خواتین کی حوصلہ افزائی کا یہ انوکھا طریقہ اختیار کیا جارہا ہے۔

اس ٹرینڈ کو پھیلانے والے ایک ترجمان کے مطابق یہ عمل ’طاقت منانے، محبت کو پھیلانے اور تمام خواتین کو یاد دلانے کے لیے شروع کیا گیا تھا کہ ایک دوسرے کی حمایت کرنا سب کچھ ہے۔‘ خواتین اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کے علاوہ ہیش ٹیگ ویمن سپورٹ فار وومین (ویمن سپورٹنگ ویمن #) یا بلیک اینڈ وائٹ چیلنج (بلیک اینڈ وائٹ چینج #) بھی استعمال کرتی ہیں اور عنوان میں ’چیلنج ایکسیپٹیٹڈ‘ کے جملے کو شامل کرتی ہیں۔ ان ہیش ٹیگز پر انسٹاگرام پر #womensupportingwomen کے ستر لاکھ ٹیگز تاحال ہوچکے ہیں اور ان کو اب کئی خواتین ایک سے زیادہ بار پوسٹ کر کے دہرا رہی ہیں۔اس میں شریک ہونے کے لیے آپ کواپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر پوسٹ کرنی ہے اور دیگر خواتین کو ٹیگ کرنا ہے تاکہ یہ سلسلہ جاری رہے۔

You May Also Like :
مزید