بغیر ویزا پاکستان آئی جرمن خاتون کو انٹری کیسے مل گئی؟

image
گزشتہ روز بغیر ویزا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان پہنچنے والی جرمن خاتون کو پاکستان میں انٹری مل گئی ۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق بغیر ویزا پاکستان آنے والی جرمن خاتون جینیفر وزیر آباد کے رہائشی زین علی کی اہلیہ ہے جسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاکستان میں انٹری دے دی گئی ہے ۔

ایف آئی اے کےمطابق خاتون کے پاکستان میں قیام کی تمام تر ذمہ داری اس کے شوہر نے لے لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جرمن خاتون قطر ایئر لائن پر دوحا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچیں تھیں، دوران امیگریشن معلوم ہوا کہ خاتون کے پاس پاکستان کا ویزا موجود نہیں ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے جرمن خاتون کو انٹری دینے سے انکار کر دیا تھا اور فیصلہ کیا گیا تھا کہ جرمن خاتون کو اگلی دستیاب فلائٹ سے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔

News Source: jang

You May Also Like :
مزید