فن پاروں سے حاصل ہونے والی رقم عطیہ کرنے والی 5 سالہ آرٹسٹ

image
آج کل کے بچے ذہانت و فطانت میں بڑے بڑوں کو پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، کچھ بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جو کم عمری اور معصومیت میں اپنے بڑوں کو ایسا سبق سکھا جاتے ہیں جو ان کی زندگی بدل دیتا ہے۔

آسٹریلیا کی 5 سالہ بچی کیسی بھی ایسی ہی بچی ہے جس نے بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ یہ بچی آرٹسٹ ہے اور صرف 5 سال کی عمر میں نہایت خوبصورت فن پارے بناتی ہے۔ لیکن اس کا اصل کمال یہ فن پارے تخلیق دینا نہیں بلکہ ان سے ملنے والی رقم کو عطیہ کردینا ہے۔

جی ہاں، یہ 5 سالہ بچی اب تک 1 ہزار ڈالر مختلف خیراتی اداروں کو عطیہ کرچکی ہے۔ یہ ساری رقم اس نے اپنے فن پاروں کو فروخت کر کے کمائی ہے۔

کیسی نے 3 سال کی عمر سے پینٹ کرنا شروع کیا۔ وہ اپنے فن پاروں کی کئی نمائشیں بھی منعقد کرچکی ہے۔

کیسی کی والدہ کہتی ہیں کہ انہوں نے کبھی اپنی بیٹی کو اس کے شوق سے نہیں روکا، ’میں چاہتی ہوں وہ اس بات کو سمجھے کہ ہر چیز کو کاروبار نہیں سمجھا جاتا اور ہر چیز سے پیسے نہیں کمائے جاتے‘۔

اپنے والدین کی بھرپور حمایت کے ساتھ کیسی دنیا بھر کے بچوں کی تعلیم اور صحت کے لیے ان کی مدد کرنا چاہتی ہے۔

News Source : ARY NEWS

You May Also Like :
مزید