ایف بی آر کا خواتین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

image
ایف بی آر نے خواتین کے لیے پچاس ہزار روپے یا زیادہ کی خریداری پرذاتی شناختی کارڈ کی شرط ختم کر دی ۔ ایف بی آر کے مطابق پچاس ہزار کی خریداری پر خواتین کیلئےذاتی شناختی کارڈ کی فراہمی ضروری نہیں۔

اس کے بجائے متعلقہ خواتین کے شوہر یا والد کا شناختی کارڈ قابل قبول ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ معاشرتی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔

کاروبار کی راہ میں کوئی رکاوٹ ڈالنے یا کسی کو ہراساں کرنے کا ارادہ نہیں۔ ایف بی آر کے مطابق پچاس لاکھ سے زیادہ ٹرانزیکشن پرکارروائی سے قبل ممبر آپریشنزسے اجازت لینا ہوگی۔

News source : samaa news

You May Also Like :
مزید