دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سرا وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل

image
دنیا میں مردوں کے علاوہ خواتین بھی وزیر اعظم رہی ہیں،حال ہی میں چند ممالک کی سربراہ خواتین ہی ہیں لیکن اب تاریخ رقم ہونے جارہی ہے کیونکہ ایک ایسے امیدوار نے سیاست میں قدم رکھ دیا ہے کہ وہ وزیر اعظم منتخب ہوئے تو دنیا کی تاریخ میں اپنی صنف کے پہلے وزیر اعظم ہونگے۔

پہلی بار خواجہ سرا وزیر اعظم کی امیدوار49 سالہ پالینے گارپرنگ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کے لیے میدان میں اتریں گی ،تھائی لینڈ بھر سے دیگر 20 مخنث افراد بھی انتخابی میدان میں اتریں گے.

تاہم وزیر اعظم کے عہدے کے لیے وہ اکیلی مخنث خاتون ہیں،سیاحت اور تفریح کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے متعدد جزائر پر مشتمل ملک تھائی لینڈ میں رواں ماہ 24 مارچ کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

ان انتخابات کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ تھائی لینڈ میں ہونے والے عام انتخابات پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں کیوں کہ یہ انتخابات 2014 میں ہونے والی فوجی بغاوت کے بعد پہلی بار ہونے جا رہے ہیں،حالیہ وزیر اعظم اور2014 میں اقتدار پر قبضہ کرنے والے سابق فوجی سربراہ پریوتھ چینوچا بھی وزیر اعظم کے امیدوار ہوں گے۔

News Source : 24 news

You May Also Like :
مزید