اربوں کی دولت کی مالک۔۔۔۔ دنیا کی امیر ترین عورت کون ہے؟

image

امیر ہونا امیر بننا سب کا ہی خواب ہوتا ہے اور مرد ہو یا عورت سب ہی اس کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔ آج تک آپ نے دنیا کے امیر ترین مردوں کے بارے میں سنا ہوگا آپ ہم آپ کو بتا رہے ہیں دنیا کی ایک ایسی امیر ترین عورت کے بارے میں جس کو بہت کم ہی لوگ جانتے ہیں مگر ان کے بزنس کی دھوم دنیا بھر میں ہی ہے۔

ایمازون کے مالک جیف بیزوس کی سابقہ اہلیہ 48 سالہ میکنزی اسکاٹ دنیا کی امیر ترین عورت ہیں۔ ان کے اثاثوں کی مالیت 68 بلین ڈالرز ہے جوکہ پاکستانی 11 کھرب سے بھی زائد ہیں۔ میکنزی اسی کے ساتھ دنیا کی بارہویں امیر ترین شخصیت بھی بن گئی ہیں۔ میکینزی ایک کامیاب ناول نگار اور دو کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں۔

اب آپ کو یہ بات جان کر مذید حیرانگی ہوگی کہ انھوں نے اتنی دولت کمائی کیسے۔۔۔۔؟

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق:

'' میکنزی کی مجموعی مالیت 68 بلین ڈالر ہے جو دنیا میں اس وقت کسی خاتون کے پاس نہیں ہے جوکہ انھیں ایمزون کے بانی جیف بیزوس سے طلاق کے بعد ملی ہے''۔

ملکیت آن لائن ریٹیل ویب سائٹ ایمزون کا چار فیصد حصہ میکنزی کو جیف سے طلاق کے بعد ملا۔ یہ حصہ35 اعشاریہ 6 ارب امریکی ڈالر تھا جس سے وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون اور 24ویں امیر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔

میکنزی نے ٹوئٹ میں بتایا کہ: '' میں بہت خوش ہوں کہ جیف سے شادی ختم کرنے کا فیصلہ ایک دوسرے کے تعاون کے ساتھ طے پایا''۔

You May Also Like :
مزید