کرکٹ میچ میں بیٹی کھلاڑی اور ماں امپائر، دونوں شائقینِ کرکٹ کی دلچسپی کا باعث بن گئے

image
کسی خاتون کھلاڑی کی کامیابی کے پیچھے ان کی والدہ کا بہت اہم کردار شامل ہوتا ہے ، عام طور پر مائیں گراؤنڈ کے باہر ہی بیٹھ کر یا اپنے گھروں میں ہی اپنی بیٹیوں کو میچ کھیلتا دیکھتی ہیں مگر ایسا کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے کہ ایک ساتھ ماں بیٹی گراؤنڈ میں ان ایکشن دکھائی دیں۔

کراچی میں کھیلے جانے والے قومی ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کے دوران جہاں ایک بیٹی نے میچ کھیلا تو وہیں اس کی والدہ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دیئے۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر کائنات امتیاز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پی سی بی ڈائنامائٹس کی نمائندگی کررہی ہیں،

جبکہ اسی ٹورنامنٹ میں جاری میچز میں اْن کی والدہ سلیمہ امتیاز امپائر کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔

کائنات امتیاز نے اپنی والدہ کی دورانِ امپائرنگ تصاویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی والدہ نے ہمیشہ اْنہیں سپورٹ کیا ہے۔

آل راؤنڈر کائنات امتیاز 12ون ڈے اور 11ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی جانب سے کھیل پیش کر چکی ہیں۔

You May Also Like :
مزید