ایسی خواتین جو گاڑی چلاتی ہیں وہ یہ باتیں ضرور جان لیں۔۔۔

image
آج کل خواتین کی بڑی تعداد گاڑی چلاتی نظر آتی ہے، اور کراچی جیسے شہر میں گاڑی چلانا ایک مہم کے برابر ہے۔

گاڑی چلانے کے دوران کچھ ایسی باتیں ہیں جن کا خواتین کو خاص خیال رکھنا چاہیے، آئیے بتاتے ہیں کون سی ہیں وہ اہم باتیں؟

١) اپنے خوف کو قابو میں رکھیں

بعض اوقات بہت زیادہ ٹریفک میں جب پیچھے والی گاڑی ایک دم سے ہارن دیتی ہے تو اچھے بھلے انسان کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں، اس لیے اپنے ڈر اور خوف کو قابو میں رکھیں اور بے خوف ہو کر گاڑی ڈرائیو کریں۔

٢) ہمیشہ محتاط رہیں

ہمیشہ اپنی آنکھیں اور کان کھول کر گاڑی چلائیں، سائیڈ مرر سے پچھلی گاڑیوں پر بھی نظر رکھیں۔ ٹریفک قوانین کا خاص کیال رکھیں اور اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کی توجہ کسی اور جانب نہ جائے۔ گاڑی چلاتے وقت اپنی نگاہیں صرف سامنے روڈ پر رکھیں۔

٣) اگلی گاڑی سے مخصوص فاصلہ رکھیں

کوشش کریں اپنے آگے والی گاڑی سے ایک مخصوص فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ جب وہ بریک لگائے تو آپ بھی بنا کسی حادثے کے بریک لگا سکیں ورنہ

فاصلہ نہ ہونے کی صورت میں اچانک بریک لگنے سے ٹکر ہو سکتی ہے۔

You May Also Like :
مزید