معمر خاتون کےحوصلے اب بھی جواں !

image
جان ہے تو جہاں ہے،،اس کی بہترین مثال نیویارک کی معمر خاتون نے خوب پیش کی،جی ہاں ! نیویارک میں 82 سالہ بوڑھی خاتون بلڈر نے چور کی درگت بنادی ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویلی مرفی ضعیف العمر باڈی بلڈر خاتون نے بتایا کہ رات کے وقت جب میں سونے کے لیے اپنے کمرے کی طرف جارہی تھی تو ایک آدمی نے میرے

گھر کا دروازہ پیٹنا شروع کردیا، وہ آدمی دروازہ پیٹتے وقت اپنے لیے ایمبولینس بلوانے کی درخواست کر رہا تھا۔

جس پر میں نے پولیس کو کال کی تاکہ وہ میرے گھر میں نہیں گھس پائے مگر وہ بے حد غصے میں تھا اور اس نے میرے گھر کا دروازہ توڑ ڈالا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اس آدمی پر پہلے میں نے میز اُٹھا کر اسے مارا، جس کے پائے لوہے کے بنے تھے، میز کے پائے ٹوٹ گئے جس کے بعد میں نے پائے سے اس پر وار کرنا شروع کیے۔

ویلی نے مزید بتایا کہ اس کےبعد میں اپنےباورچی خانےسےایک شیمپو کی بوتل لےکر آئی اور وہ بوتل میں نے اس شخص کے منہ پر انڈیل دی جس کے بعد بھی میں نے جھاڑو سے اس شخص کو خوب مارا جس سے وہ لاغر ہوگیا۔

باڈی بلڈر ضعیف خاتون نے کہا کہ پولیس اس آدمی کو ایمولینس میں اٹھا کر لے گئی اور میں بہت خوش تھی کہ میں نے ایسے شخص کو ایمبولینس تک پہنچا دیا۔

ویلی مرفی نامی معمر خاتون ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر ہیں اور وہ مقامی انسٹیٹیوٹ میں روزانہ وزن اُٹھانے کے ساتھ ساتھ ورزش بھی کرتی ہیں۔ جبکہ معمر خاتون 225 پاؤنڈ تک وزن اٹھاتی ہیں ۔

News Source : Bol News

You May Also Like :
مزید