اعضاء غلط جگہ ہونے کے باوجود خاتون 99سال زندہ رہیں

image
امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ کی رہائشی ایک خاتون کے کچھ اعضاء غلط جگہ پر تھے لیکن اس کے باوجود وہ 99سال زندہ رہیں جبکہ اس بات کا انکشاف اُن کے مرنے کے بعد ہوا۔

ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق پورٹ لینڈ کی رہائشی ’روسی میری بانٹلے‘ نامی ایک خاتون نے میڈیکل سائنس کو حیرت میں ڈال دیا کیونکہ اُن کے جسم میں موجود کچھ اعضاء غلط جگہ پر تھے لیکن اس کے باوجود وہ 99 سال زندہ رہیں۔ اس سےزیادہ حیران کن بات یہ ہے کہ روسی ساری زندگی اس بات سے لا علم رہیں۔

روسی میری بانٹلے کے اس دنیا سے چلے جانے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ اُن کے اعضاءغلط جگہ پر تھےاو ر ایسا تب ہوا جب پورٹ لینڈ کی ’اوریگن ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی‘ کے طلباء کو انسانی اعضاء کی تحقیق کےلیے لیب میں کچھ نعشیں دی گئیں ان میں ایک نعش 99سالہ روسی کی بھی شامل تھی جس نے سب کو حیران کردیا۔

سی این این کے مطابق روسی میری کا معدہ بائیں جانب ہونے کے بجائے دائیں جانب تھاجبکہ جگر دائیں کے بجائےبائیں جانب تھا اور اس کے علاوہ نظام انہضام اور نظام تنفس بھی عام انسانوں جیسا نہیں بلکہ غیر معمولی تھا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق 99سال زندہ رہنےکے باوجود روسی کو اپنے غیر معمولی ہونے کا پتہ نہیں چلا اور انہوں نے اپنی ساری زندگی عام انسانوں کی طرح زندگی بسر کی ۔ زندگی کے آخری ایام میں انہوں نے اپنی باڈی سائنس میں تجربہ اور تحقیق کرنے والوں کو عطیہ کر دی۔

سی این این کے مطابق روسی میری بانٹلے 1918 کو امریکی ریاست اوریگن میں پیدا ہوئیں۔ نہیں ہوئی اور 99 سال زندہ رہنے کے بعد طبعی موت مری ہیں۔ موت سے قبل والدہ نے اپنی باڈی میڈیکل سائنس کے شعبے کو عطیہ کردی تھی۔

News Source : JANG

You May Also Like :
مزید