انجلینا جولی کی روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل میں دنیا کی ناکامی کی مذمت

image
پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کی نمائندہ اور ہالی وڈ کی اداکارہ انجلینا جولی نے روہنگیا مسلمانوں کے بحران کے حل میں دنیا کی ناکامی کی مذمت کی ہے۔ اس بحران کی وجہ سے سات لاکھ تیس ہزار روہنگیا مسلمان بے گھر ہو گئے تھے۔ انہوں نے آج بنگلہ دیش کے ضلع کو گس بازار میں دنیا کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ Kuta Palong میں پناہ گزینوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک بدر کرنے کا کوئی حق نہیں اور ان سے جو سلوک روا رکھا جا رہا ہے وہ سب کیلئے شرمناک ہے۔ انجلینا جولی نے کہا کہ یہ بحران عشروں پر محیط امتیازی سلوک کی وجہ سے پیدا ہوا ۔

News Source : nawa e waqt

You May Also Like :
مزید