امریکی گلوکارہ نے پاکستانی لڑکی کی مدد کیسے کی؟

image
امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے پاکستانی طالبہ کو یونیورسٹی کی فیس کے لیے چیک دے کر سب کے دِل جیت لیے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے اوائل میں امریکا کی صوبائی حکومت نے اونٹاریو کے طلباء امدادی پروگرام میں کٹوتی کا اعلان کیا تو پاکستانی تارکین طالبہ عائشہ خرم کو اس بات کی فکر لاحق ہو گئی کہ وہ اپنی یونیورسٹی کی فیس کی ادائیگی کیسےکرے گی۔

عائشہ خرم کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی یونیورسٹی آف واٹرلو کی طالبہ ہے، عائشہ کے مطابق اس کے والدین کی آمدنی انتہائی کم ہے اور اُس کی والدہ گُردے کے مرض میں مبتلا ہے، ان سب مشکلات کے باعث عائشہ نے اپنے والدین سے مالی مدد لینےسے گریز کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ خرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ساری مشکلات کے بارے تفصیل پوسٹ کی، جس کے بعد عائشہ کی دوست نے اُس کو مشورہ دیا کہ تُم پے پال (Pay Pal) اکائونٹ بنائو پھر جو بھی شخص تمہاری مدد کرنا چاہے گا وہ تمہارے اکائونٹ میں رقم بھیج دے گا اور اس طرح تمہاری مدد ہوجائےگی ۔

عائشہ خرم نے دوست کے مشورے کو مانا اور پے پال اکائونٹ بنایا جس کے دو گھنٹے بعد ہی عائشہ کو ایک ای میل موصول ہوئی۔

یہ ای میل امریکی گلوکارہ 'ٹیلرسوئفٹ' کی طرف سے کی گئی تھی جس میں انہوں نے طالبہ کو یونیورسٹی فیس کے لیے 6 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم دی اور ساتھ ہی عائشہ کو تعلیم جاری رکھنےکی تلقین بھی کی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے اوائل میں امریکا کی صوبائی حکومت نے اونٹاریو کے طلباء امدادی پروگرام میں کٹوتی کا اعلان کیا تو پاکستانی تارکین طالبہ عائشہ خرم کو اس بات کی فکر لاحق ہو گئی کہ وہ اپنی یونیورسٹی کی فیس کی ادائیگی کیسےکرے گی۔

عائشہ خرم کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی یونیورسٹی آف واٹرلو کی طالبہ ہے، عائشہ کے مطابق اس کے والدین کی آمدنی انتہائی کم ہے اور اُس کی والدہ گُردے کے مرض میں مبتلا ہے، ان سب مشکلات کے باعث عائشہ نے اپنے والدین سے مالی مدد لینےسے گریز کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ خرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ساری مشکلات کے بارے تفصیل پوسٹ کی، جس کے بعد عائشہ کی دوست نے اُس کو مشورہ دیا کہ تُم پے پال (Pay Pal) اکائونٹ بنائو پھر جو بھی شخص تمہاری مدد کرنا چاہے گا وہ تمہارے اکائونٹ میں رقم بھیج دے گا اور اس طرح تمہاری مدد ہوجائےگی ۔

عائشہ خرم نے دوست کے مشورے کو مانا اور پے پال اکائونٹ بنایا جس کے دو گھنٹے بعد ہی عائشہ کو ایک ای میل موصول ہوئی۔ یہ ای میل امریکی گلوکارہ 'ٹیلرسوئفٹ' کی طرف سے کی گئی تھی جس میں انہوں نے طالبہ کو یونیورسٹی فیس کے لیے 6 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم دی اور ساتھ ہی عائشہ کو تعلیم جاری رکھنےکی تلقین بھی کی۔

رپورٹ کے مطابق عائشہ کا کہنا ہے کہ 'میرے لیے یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہے، مجھے اُمید بھی نہیں تھی کہ’ٹیلر سوئفٹ‘ میری مدد کریں گی۔'

عائشہ نے مزید کہا کہ 'جب میں نے اپنے والدین کو اس کے بارے میں بتایا تو وہ رونے لگ گئے اور میرے لیے بے حد خوش ہوئے۔'

news Source :jang

You May Also Like :
مزید