اس لڑکی کو گوگل اپنی شہزادی کہتا ہے، آخر ایسا کیوں ؟ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

image
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سافٹ ویئر کی دنیا میں یہ ایک مسلمہ حقیقت سمجھتی جاتی ہے کہ ’’ہر چیز کو ہیک کیا جاسکتا ہے‘‘ لیکن گوگل کی سافٹ وئیر پراڈکٹس کے متعلق یہ خطرہ نہ ہونے کے برابر پایا جاتا ہے۔ اربوں انٹرنیٹ صارفین گوگل پراڈکٹس کو بے فکری کے ساتھ استعمال کرتے ہیں، اور اگر اس اعلیٰ ترین معیار کا کریڈٹ کسی ایک فرد کو سب سے زیادہ جاتا ہے تو وہ ’گوگل کی شہزادی‘ پریسا تبریز ہیں۔

جو گوگل کروم برا?زر کیلئے ہیڈ آف پراڈکٹ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیتی ہیں۔پریسا 2007 میں گوگل کا حصہ بنیں۔ ان کی عمر محض34 سال ہے لیکن وہ عالمی شہرت یافتہ سافٹ ویئر سکیورٹی ایکسپرٹ کی پہچان بناچکی ہیں۔ ان کی ٹیم نے گوگل کروم کی سکیورٹی میں بے شمار خامیاں دریافت کرکے انہیں دور کیا ہے۔ عام طور پر وہ کسی بھی ہیکر سے پہلے ہی خود خامیوں کا پتہ چلالیتی ہیں اور ان کا توڑ بھی کرلیتی ہیں۔

جب 2012ء4 میں جریدے فوربز نے آئی ٹی کی دنیا میں 30 سال سے کم عمر ممتاز ترین 30 شخصیات کی فہرست جاری کی تو ان میں پریسا کا نام بھی شامل تھا۔پریسا کی ٹیم 30 افراد پر مشتمل ہے جو دن رات گوگل پراڈکٹ کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔

وہ یو ایس ڈیجیٹل سروس کے ساتھ مل کر وائٹ ہاؤس کی نیٹ ورک اور سافٹ ویئر سکیورٹی بہتر بنانے پر بھی کام کرچکی ہیں۔آئی ٹی سکیورٹی میں ان کی غیر معمولی مہارت اور ممتاز مقام کی وجہ سے ہی انہیں گوگل نے ’’ شہزادی ‘‘کا خطاب دیا، جو آئی ٹی کے علاوہ میڈیا کی دنیا میں بھی مشہور ہو گیا۔

News source : Ausaf

You May Also Like :
مزید