بیک وقت دونوں ہاتھوں سے تصاویر بنانے والی فنکارہ

image
پینسل کے ذریعے حقیقت سے قریب تر خاکے بنانا بہت مشکل کام ہوتا ہے لیکن ایک ساتھ دونوں ہاتھوں سے پورٹریٹ کی تیاری اس سے بھی مشکل عمل ہوتا ہے لیکن ڈنمارک کی فنکار راجا سینا وہ ذہین و فطین فنکارہ ہیں جو اس فن پر کمال مہارت رکھتی ہیں۔سال 2010ء میں اپنے دونوں ہاتھوں سے حقیقت کے انتہائی قریب تصاویر بنانے پر پوری دنیا میں ان کی شہرت پھیل گئی جب کہ تصاویر ایک سادہ پینسل سے بنائی گئی تھیں لیکن راجا سینا کے فن پارے دیکھ کر ان پر کیمرے سے لی گئی تصویر کا گمان ہوتا ہے۔ پہلے وہ سیدھے ہاتھ سے ڈرائنگ کرتی تھیں پھر انہوں نے دوسرے ہاتھ سے خاکے بنائے بعد ازاں انہیں اندازہ ہوا کہ وہ ایک وقت میں دونوں ہاتھوں سے دو بالکل مختلف پورٹریٹ بناسکتی ہیں۔علاوہ ازیں وہ ٹی وی اداکارہ بھی ہیں اور انہوں نے ماڈلنگ، میزبانی کے علاوہ کئی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ یہاں تک کہ بچوں کے لیے ولندیزی ویب ٹی وی کی میزبان بھی رہی ہیں تاہم ان کی وجہ شہرت ان کے حیرت انگیز فن پارے ہیں جو پوری دنیا میں مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیےلوگوں کی اکثریت کو یقین نہیں کہ ایک وقت میں دونوں ہاتھوں سے دو مختلف تصاویر بنانا ممکن ہے اس کے ثبوت کیلئے راجا سینا نے خود اپنی ویڈیو بناکر پوسٹ کی ہے جسے دیکھ کر لوگ انگشت بدنداں ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ عضلاتی یادداشت (مسل میموری) کی بدولت میں دو تصاویر بنا پاتی ہوں یعنی میرے ہاتھ جانتے ہیں کہ انہیں کس رخ پر لکیر کھینچنی ہے ماہرین اسے عطیہ خداوندی قرار دیتے ہوئے خاتون کو انتہائی جینیئس قرار دے رہے ہیں۔ذیل میں ان کی ایک ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔ان کے فنی کمال کے بارے میں دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ نے ان کا انٹرویو کیا ہے اور ان کے غیرمعمولی کام کو سراہا ہے۔

News Source : Abb Takk

You May Also Like :
مزید