2 سال میں 152 کلو وزن کم کرنے والی خاتون

image
جسمانی وزن میں اضافہ اکثر افراد کو پریشان کردیتا ہے اور اکثر اس سے نجات کے لیے ان کے پاس مختلف وجوہات ہوتی ہیں، جیسے صحت کے مسائل یا رشتے ٹوٹنے کا ڈر۔

مگر ایک خاتون نے اپنی ملازمت کے لیے خود کو بدل کر دکھایا۔

2016 میں بریٹینی مے کا وزن 234 کلوگرام ہوچکا تھا اور ان کے لیے زراعت پڑھانے کا کام مشکل ترین ہوگیا تھا کیونکہ وہ طالبعلموں کو باہر لے جانے سے قاصر ہوگئی تھیں۔

اس وقت انہیں احساس ہوا کہ جسمانی وزن بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا اور اس کے لیے اپنی ایک دوست سے مدد لی جو اس سے قبل وزن کم کرنے میں کامیاب ہوچکی تھی۔

اور محض 2 سال کے اندر 152 کلو سے زائد وزن کم کرنے میں کامیاب رہیں۔ اس کے لیے بریٹینی نے بس اپنی غذا اور ورزش کے معمولات میں معمولی تبدیلیاں کی جو کہ انتہائی موثر ثابت ہوئیں۔ انہوں نے بتایا 'میں نے بتدریج اپنی عادات کو بدلنا شروع کیا اور سبزیوں اور پروٹین والی غذاﺅں کا استعمال شروع کردیا'۔

اسی طرح فوری طور پر جم جانے کی بجائے آہستہ آہستہ جسمانی سرگرمیوں کا حصہ بنایا جیسے گاڑی کو کچھ زیادہ دور پارک کرنے لگی یا اسکول کے اندر زیادہ چہل قدمی کرنے لگیں۔

اس طرح بتدریج انہوں نے جم جانا شرع کرکے وہاں کارڈیو ورزشیں کرنا شروع کیں جبکہ پھر اسے دیگر ورک آﺅٹ میں بدل دیا۔

2 سال کے اندر اتنا زیادہ وزن کم کرنے نتیجے میں ان کے جسم کی کھال کافی زیادہ لٹک گئی تھی جس کے نجات کے لیے انہوں نے رواں سال جنوری میں سرجری کے ذریعے اسے نکلوایا اور اس کھال کا وزن ہی 5 کلو سے زیادہ تھا۔

News Source : Dawn news

You May Also Like :
مزید