زیرے کا استعمال آپ کو اتنے فائدے دے سکتا ہے شاید آپ کو معلوم بھی نہیں تو جانیں اور ابھی سے کھانا شروع کردیں

image

کھانے میں تو زیرہ ڈلتا ہی ہے مگر الگ سے زیرہ پھانکنے کے فائدے اتنے ڈھیر ہیں کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔

زیرے میں آئرن، اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی ایفلامینٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو کہ ہمارے جسم میں ہونے والی چند بے قاعدگیوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوتی ہے۔

٭ معدے کی جلن اور سینے کی تیزابیت کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

٭ وزن میں کمی اور کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مفید ہے۔

٭ بلڈ شوگر کو کنٹرول کرتا ہے اور شوگر کے مریضوں کے لئے راحت بخش ہے۔

٭ نظامِ ہضم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

٭ قبض، ڈائریا اور قے کی شکایت میں زیرہ کارآمد ٹانک ہے۔

٭ بلڈ پریشر کو کم کرنے میں زیرہ مفید ہے۔ بشرطیکہ زیرے کو ایک چٹکی یا آدھے چمچ سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔

٭ اگر آپ جلد بوڑھا نہیں ہونا چاہتے تو روزانہ ایک چٹکی زیرہ استعمال کریں یا تو رات کے وقت ایک چٹکی زیرے کو گلاس پانی میں بھگو دیں صبح نہارمنہ پانی پی لیں زیرہ پھینک دیں اس سے جلد بڑھاپے کے اثرات رونما نہیں ہوں گے کیونکہ اس میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو اینٹی ایگجنگ اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Zeera Ke Fawaid

Zeera Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Zeera Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.