حاملہ خاتون ہرگز یہ چیزیں نہ کھائیں ماہرین کرتے ہیں ان سے خبردار کیونکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

image
ماں بننا زندگی کی سب سے بڑی خوشی ہے اب اس خوشی اور نعمت کو حاصل کرنے کے لئے محنت بھی ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق چند ایسی غذائیں ہیں جو کہ آپ دورانِ حمل استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کی اور آنے والی نئی زندگی کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

٭ ابتدائی تین ماہ میں مشروبات کا استعمال

ماہرین کہتے ہیں کہ ابتدائی تین ماہ میں مشروبات کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے حمل ضائع ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

٭ گاجر

دورانِ حمل گاجر اور اس کا جوس دونوں چیزوں کو اجتناب کریں کیونکہ اس میں وٹامن اے کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو کہ آپ کے لئے نقصان دہ ہوتا ہے۔

٭ مچھلی

مچھلی اگر آپ استعمال کررہی ہیں تو اچھی طرح دھو کر پکا کر پھر کھائیں اور خیال یہ رکھیں کہ جو بھی مچھلی کھارہی ہیں اس میں میتھائل مرکری مادے کی مقدار نہ ہو۔ اور اپنے معالج سے بھی مشورہ کرکے استعمال کریں تو بہتر ہے۔

٭ اسٹرابیری

اسٹرابیری خون بنانے میں مدد دیتی ہے لیکن اس کا استعمال حمل میں کرنا ٹھیک نہیں ہے، جسم میں پریشر اس سے بڑھتا ہے، لہٰذا اس کے استعمال سے گریز کریں۔

٭ پپیتا

پپیتے میں گوشت گلانے کی صلاحیت ہوتی ہے، لہٰذا یہ اسقاطِ حمل کا باعث بنتا ہے۔

٭ پائن ایپل

پائن ایپل میں برومیلین انزائم پایا جاتا ہے جو کہ بچے کی صحت کے لئے مضر ہے اس لئے اس کو ترک کرنا چاہیے۔

٭ سونف

سونف ٹھنڈی ہوتی ہے، اس کا زیادہ استعمال کرنا صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔

٭ ٹماٹر کا جوس

ٹماٹر کے جوس سے یورک ایسڈ بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے، لہٰذا دورانِ حمل ٹماٹر کا استعمال کم رکھنا بہتر ہوتا ہے۔

٭ انڈہ

انڈہ کبھی بھی ہاف بوائل نہ کھائیں، اور نہ ہی کچا انڈہ دودھ میں ڈال کر پئیں، انڈے کو اچھی طرح پکا کر کھائیں۔

٭ گوشت

بازار کا بنا ہوا گوشت نہ کھائیں، بلکہ گھر میں اچھی طرح دھونے کے بعد صاف ستھرے طریقے سے پکا کر کھائیں۔ اس سے جراثیم کی منتقلی کا خدشہ رہتا ہے۔

٭ چائے/ کافی

زیادہ مقدار میں چائے/ کافی کا استعمال جسم میں کیفین کی مقدار بڑھاتا ہے جو کہ اسقاطِ حمل کی وجہ بنتی ہے۔ اس لئے دن میں ایک مرتبہ چائے/کافی استعمال کریں۔

٭ دودھ

دودھ بھی خالص استعمال کرنا بہتر ہے کیونکہ کیمیکل ملا دودھ آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

٭ چیز

چیز کا استعمال ترک کردیں کیونکہ اس سے جراثیموں سے پیدا ہونے والے انفیکشن کے خطرات میں اضافہ ہوجاتا ہے اور یقیناً آپ کے بچے کی نشوونما کے لئے بلکل ٹھیک نہیں ہے۔

٭ سافٹ ڈرنکس

سافٹ ڈرنکس کا تو قطعی استعمال دورانِ حمل نہ کریں کیونکہ اس کی تیزابیت سے آپ کی اور بچے کی صحت پر انتہائی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ان اشیاء کے علاوہ آپ مکمل طور پر بازاری کھانوں سے جتنا اجتناب کریں گی یہ آپ کی صحت کے لئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Wo Giza Jo Pregnant Aurat Ko Nahi Khani Chahiye

Wo Giza Jo Pregnant Aurat Ko Nahi Khani Chahiye - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Wo Giza Jo Pregnant Aurat Ko Nahi Khani Chahiye. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.