وزن کم کرنے والی وہ 5 اہم غذائیں کون سی ہیں جس کے ذریعے آپ بھی تیزی سے وزن کم کرسکتے ہیں؟

image

وزن کم کرنا یقیناً ایک مشکل ترین کام ہے کیونکہ جسمانی کثافت کو آسانی سے اپنے مطابق ڈھالا نہیں جاسکتا، ہر چیز اپنے وقت سے کم زیادہ ہوتی ہے۔ اور جہاں تک وزن کم کرنے کی بات کی جائے تواس کا بھی ایک خاص دورانیہ ہوتا ہے جس میں جسم سے چربی گھٹنے لگتی ہے اور وزن کم ہونے لگتا ہے۔

کچھ لوگوں کو بازاری ٹونکس پر جلدی ہی یقین آجاتا ہے کہ اگر ہم یہ کھائیں گے وہ کریں گے تو فوری وزن کم ہوجائے گا جسم جلدی گھٹ جائے گا۔

ایک بات تو آپ اپنی روٹین میں شامل کرلیں کہ وزن کم اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک کہ آپ کا میٹابولزم متحرک نہ ہوجائے اور معدہ اپنے اندر پیدا ہونے والی گیسز کا اخراج بہتر طور سے نہ کرنے لگے۔

اب بات آتی ہے کہ پھر وزن کم ہو کیسے تو قدرتی طور پر ایسی بہت سی سبزیاں ، پھل و دیگر اجزاء ہیں جو وزن گھٹانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

تو چلیں آپ بھی جانیں کہ کونسی غذائیں آپ کو سلم و سمارٹ بنا سکتی ہیں:

غذائیں:

دہی:

دہی پروٹین سے بھر پور ہوتا ہے اس میں کیلشیئم اور وٹامن ڈی بہترین مقدار میں پائے جاتے ہیں اس لئے ناشتے میں ایک پیالا دہی تھوڑا سا نمک چھڑک کر کھائیں اور اس کے بعد ایک گلاس نیم گرم پانی روزانہ استعمال کریں تو اس سے آپ کا وزن جلدی کم ہوسکتا ہے کیونکہ اس طرح سے آپ کا میٹابولزم جلد حرکت میں آجاتا ہے۔

دالیں :

دالوں میں فائبر منرلز اور وٹامنز بھر پور مقدار میں پائے جاتے ہیں اور ایسے نیوٹرینٹس شامل ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کو وزن کم کرنے کے لئے درکار ہوتے ہیں اسی لئے آپ دالوں کو اگر اپنی روزمرہ کی خوراک میں کسی بھی طرح کھالیں تو یہ آپ کے وزن کو کم کرنے میں بہتر ثابت ہوسکتی ہیں۔

جو کا دلیہ:

جو کا دلیہ ہمیں وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے مگر اس کو آپ صبح ناشتے میں استعمال کریں گے تو یہ آپ کی چربی بھی پگھلائے گا اور جسم کو طاقت بھی دے گا۔

انڈے:

انڈہ پروٹین سے بھرپور ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق: ''اگر آپ دن بھر کچھ نہ کھائیں، لیکن اپنی غذا میں ابلے ہوئے انڈوں کا استعمال کریں تو یہ آپ کو وزن کم کرنے میں سب سے زیادہ مدد دیتے ہیں کیونکہ اس سے جسم کی مطلوبہ دیگر تمام نیوٹریٹنس مکمل ہوجاتی ہیں جو بہت اہم ہیں۔'' روزانہ کے دو ابلے ہوئے انڈے آپ کو وزن کم کرنے میں بہت زیادہ مدد دیتے ہیں۔

مچھلی:

مچھلی منرلز ے بھر پور ہوتی ہے اسے کھانے سے آپ کا میٹابولزم تیز کا م کرتا ہے اور پیٹ پر جمع ہوئی چربی تیزی سے پگھلاتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Wazan Kam Karne Wali Giza

Wazan Kam Karne Wali Giza - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Wazan Kam Karne Wali Giza. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.