10 دن میں 3 کلو چربی پگھلائیں۔۔ مریم پرویز نے بتائی موٹاپا کم کرنے کے لئے اجوائن کا قہوہ بنانے کی زبردست ترکیب

image

دنیا بھر میں موٹاپا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ صحت کے دشمن موٹاپے کی سب سے بڑی وجہ ہمارا طرز زندگی ہے۔ مسلسل بیٹھے رہنا، ورزش کی کمی اور غیر معیاری باہر کی غذائیں نہ صرف جسم میں چربی بڑھاتی ہیں بلکہ ذیابیطس میں بھی مبتلا کردیتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کو مشہور یوٹیوبر اور بیوٹی انفلوئنسر مریم پرویز کا بتائے ہوئے ایسے قہوے کی ترکیب شئیر کریں گے جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ صرف 10 دن میں وزن کم ہوجائے گا۔

قہوہ بنانے کا طریقہ اس قہوے کو بنانے کے لئے ادرک کا ڈیڑھ انچ کا ٹکڑا لیں اور اسے کاٹ کر خشک کرلیں۔اس کے ساتھ دو بڑے لیموں کے چھلکے اتار کر چھلکوں کو بھی باریک کاٹ کر خشک کرلیں۔ دو چمچ اجوائن، دو چمچ سفید زیرہ، دو چمچ سونف اور سوکھے ہوئے ادرک اور لیموں کے چھلکوں کو پیس کر پاؤڈر بنا کر رکھ لیں۔

اب دو چمچ اجوائن، دو چمچ سفید زیرہ، دو چمچ سونف اور سوکھے ہوئے ادرک اور لیموں کے چھلکوں کو ایک ایئرٹائٹ ڈبے میں محفوظ کر لیں۔

استعمال کیسے کریں؟

ایک کپ پانی میں آدھا چمچ یہ پاؤڈر ڈال کر ابالیں اور صرف 2 منٹ پکائیں اور پی لیں۔ یہ قہوہ ایک وقت میں آدھا کپ استعمال کرنا ہے۔ اس قہوے کو صبح ناشتے سے آدھا گھنٹہ پہلے جب کہ رات کو کھانا کھانے کے آدھا گھنٹہ بعد پئیں۔

قہوے کا استعمال اور احتیاط

رات کو قہوہ پینے کے بعد کچھ بھی نہ کھائیں اس کے علاوہ جب تک قہوے کا استعمال کریں باہے کے کھانوں اور چکنی اور میٹھی اشیاء کھانا ترک کردیں۔ آدھا گھنٹہ چہل قدمی بھی کریں۔ مریم پرویز کا کہنا ہے کہ یہ قہوہ ان کا آزمایا ہوا ہے جو 100 فیصد رزلٹ دیتا ہے جبکہ اس کے کوئی نقصانات بھی نہیں ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Wazan Kam Karne Ka Totka

Wazan Kam Karne Ka Totka - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Wazan Kam Karne Ka Totka. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.