وزن کم کرنے کے بعد اسے دوبارہ بڑھنے سے کیسے روکا جائے؟ جانیے تاکہ آپ دوبارہ موٹے بھی نہ ہوں اور ہمیشہ اسمارٹ بھی نظر آئیں

image
وزن کم کرنے کے بعد اسے دوبارہ بڑھنے سے کیسے روکا جائے؟ جانیے تاکہ آپ دوبارہ موٹے بھی نہ ہوں اور ہمیشہ اسمارٹ بھی نظر آئیں

وزن کم کرنا ایک بہت بڑا مشکل کام ہے اور جب آپ اپنا وزن کم کر بھی لیں تو اسے برقرار رکھنا اس سے بڑا مشکل کام ہے۔

بیوٹی کارنر سے جانیں کہ کس طرح آپ وزن کم کرنے کے بعد اس کو دوبارہ بڑھنے سے روک سکتی ہیں۔

٭ صحت مند غذا

ایسی غذا کا استعمال کریں جس میں پروٹین، کاربوہائیڈریٹس اور فائبر شامل ہو یعنی روٹی بھی کھائیں چاول بھی، پھل اور سبزی سب کچھ لیکن ایک تناسب میں کھائیں۔ چاول کھا رہی ہیں تو روٹی نہ کھائیں روٹی کھا رہی ہیں تو چاول نہ کھائیں۔ فائبر والی اشیاء ضرور استعمال کریں تاکہ ہاضمہ بھی ہوتا رہے۔

٭ ورزش لازمی کریں

وزن میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ورزش کرنا بہت ضروری ہے، گھر کے کاموں کو وقت پر کریں، عبادات کریں اور چہل قدمی کرتی رہیں کسی نہ کسی طرح سے ورزش کرتی رہیں۔

٭ کھانا وقت پر کھائیں

ھانا صحیح وقت پر کھانا اپنی عادت بنالیں، اور ناشتے کے وقت کو ضائع نہ کریں بلکہ اس کو بھرپور طریقے سے کریں کیونکہ خالی پیٹ پھولنے سے آپ موٹے لگنے لگتے ہیں۔

٭ بازاری کھانوں سے پرہیز

ہر وقت بازاری کھانوں سے پرہیز کریں اور ایک حد مقرر کرلیں کہ ہفتے میں صرف ایک دن آپ جنک فوڈ استعمال کریں اور باقی دنوں میں ہلکے مصالحے اور کم آئل کا کھانا کھائیں۔

٭ بھوک سے کم کھائیں

جتنی بھی بھوک ہو آپ اس سے کم کھائیں تاکہ پیٹ پورا نہ بھرے کیونکہ پیٹ پورا بھر جائے تو اسے ہاضمے میں بھی وقت لگتا ہے اور نیند بھی جلدی آتی ہے اس لئے پیٹ سے کم کھائیں۔

You May Also Like :
مزید

Wazan Dobara Badhne Se Rokne Ka Tarika

Wazan Dobara Badhne Se Rokne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Wazan Dobara Badhne Se Rokne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.