ٹانگوں اور جوڑوں میں شدید درد رہتا ہے؟ تو استعمال کریں یہ چیزیں جو کرے دوائی کا کام اور دے آرام

image
ہمارے جسم کو سہارا دینے اور چلنے پھرنے میں ٹانگیں اہم کردار ادا کرتی ہیں چاہے جسم کے کسی بھی عضو میں تکلیف ہو ہم اپنا کام جاری رکھتے ہیں لیکن ٹانگوں میں درد ہو اور جوڑوں کی تکلیف ہو تو انسان کا جسم کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھ پاتا اور ہم ایک جگہ بیٹھ جاتے ہیں اور مضطرب رہتے ہیں-

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی ٹانگوں اور جوڑوں میں تکلیف کس وجہ سے ہوتی ہے۔

اس کی تین اہم وجوہات ہیں

۔۔ کیلشیم کی کمی

۔۔۔ وٹامن ڈی کی کمی

۔۔۔ خون کی کمی

مگر ایسی بہت سی غذائیں ہیں جن کا استعمال کر کے ہم اپنی اس تکلیف پر قابو پاسکتے ہیں۔

کیلشیم کی کمی کیلشیم کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آپ دودھ، دہی، مکھن اور ایسی تمام غذائیں استعمال کریں جن میں دودھ کا استعمال ہو۔۔۔ کیونکہ دودھ ہمارے جسم کو نہ صرف مضبوط بناتا ہے ساتھ ہی کیلشیم کی بڑی مقدار پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے ہماری ٹانگوں کو بھی طاقت ملتی ہے اور جوڑوں میں مضبوطی بھی آتی ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی وٹامن ڈی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آپ کو چاہیے کہ انڈوں کا استعمال کریں، سورج کی صبح سویرے کی دھوپ میں کچھ دیر چہل قدمی کریں، لیس دار غذائیں جیسے بھنڈی، مچھلی اور میتھی کا استعمال کریں۔

خون کی کمی خون کی کمی کو دور کرنے کے لیے آپ انار، جامن، چقندر، اسٹرابیری، سیب اور ہرے پتوں والی سبزیاں استعمال کریں۔

کیونکہ اگر جوڑوں اور ٹانگوں میں خون کی مقدار صحیح تناسب سے گردش کرے گی تو چلنے پھرنے کے دوران یا بغیر کسی کثرت کے ٹانگیں تھکے گی نہیں ان کو مضبوطی بھی ملے گی۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Tango Me Dard Ka Ilaj

Tango Me Dard Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Tango Me Dard Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.