خواتین کے لئے لونگ میں چھپے 6 ایسے راز جو کردیں ان کی بڑی مشکل آسان

image

خواتین کو اپنی صحت کا ہرحال میں خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ اگر خواتین بیمار پڑ جائیں تو گھر کے کچن کا نظام بھی رک جاتا ہے۔ اسی لئے کچن کو دیکھتے ہوئے اس میں استعمال ہونے والی چیزوں سے افادیت حاصل کی جائے یہ سب سے اہم ہے۔

لونگ آپ پکوان بنانے میں ضرور استعمال کرتی ہیں مگر آپ اگر یہ جان لیں کہ محض خواتین کے مسائل میں لونگ کس طرح اور کس قدر مفید ہے تو یہ آپ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ لونگ میں وٹامن سی، فائبر، مینگنیز، اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور وٹامن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

فوائد :

• اکثر خواتین کو کھانا دیر سے ہضم ہونے کی شکایت رہتی ہے ایسے میں لونگ آپ کے معدے کو طاقت دیتی ہے، کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے ساتھ ہی قبض کی شکایتوں سے بچاتی ہے۔

• خواتین کو دورانِ حمل دانتوں کے درد کی شکایت رہتی ہے اور بہت تکلیف دہ ہوتی ہے ایسے میں آپ کا استعمال کریں یا صرف منہ میں رکھ کر اس کا پانی جذب کریں یہ بہت کارآمد ہے۔

• لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا، مضبوط بناتا اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں آسانی پیدا کرتی ہے۔

• لونگ اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اسی وجہ سے مسوڑوں کے انفیکشن، منہ کے چھالوں میں مفید ہے۔

• خواتین کو شوگر بڑھنے سے وزن بڑھنے کی شکایت مردوں کے مقابلے زیادہ ہے اور لونگ کو کھانے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔

• جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کے لئے لونگ کھائیں اور اس کا تیل لگا کر گھٹنوں پر مساج کریں۔

استعمال کیسے کریں؟

روزانہ ایک لونگ کسی بھی وقت منہ میں رکھ لیں اور اس کا پانی پی لیں۔

لونگ کا پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔

لونگ کی چائے بنا کر پی لیں یہ بھی فائدہ مند ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Sugar Control Karne Ke Liye Nuskha

Sugar Control Karne Ke Liye Nuskha - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Sugar Control Karne Ke Liye Nuskha. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.