اگر آپکو بھی زیادہ سردی لگتی ہے اور کپکپاہٹ شروع ہوجاتی ہے تو یہ نسخہ آزمائیں اور ٹھنڈ کو کہیں بائے بائے

image
سردی کی آمد ہوتے ہی ہم سب گرم کپڑوں کا انتخاب اور باہر نکلنے سے گریز کرنا شروع کردیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ گھر سے باہر کم ہی نکلا جائے تاکہ ٹھنڈ سے بچا جسکے۔ لیکن ایسا ممکن نہیں ہو پاتا کیونکہ آپ کو صبح صبح اسکول، کالج، دفتر وغیرہ جانے کے لیے باہر نکلنا ہی پڑتا ہے۔ اس کے لیے آپ بہت احتیاط بھی کرتے ہیں اور گرم کپڑے، دستانے، موزے وغیرہ پہن کے نکلتے ہیں۔ لیکن ان سب کے باوجود آپ ٹھنڈ کا شکار ہو ہی جاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایسا نسخہ بتاتے ہیں جس سے آُپ کو نہ صرف سردی کم لگے گی بلکہ سردیوں میں ہونے والی بیماریوں سے بھی نجات مل جائے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلدی طاقتور اینٹی بایوٹک اور سرکیومن سے بھرپور ہوتی ہے اور ہلدی کو دودھ میں ملاکر پینے سے آپ زخم، ہڈیوں کی کمزوری، انفیکشن، نیند کی کمی اور بڑھتی عمر کے اثرات سے محفوظ رہتے ہیں۔

سردیوں میں ہلدی قوت مدافعت کی مضبوطی، نزلہ زکام اور کھانسی کے لیے کارآمد ثابت ہوتی ہے۔ ٹھنڈ سے بچنے کے لیے اس کا استعمال یقینی بنائیں اور رات کو سونے سے قبل ایک گلاس نیم گرم دودھ میں چھوٹے چمچ سے آدھی چمچ ہلدی ڈال کر لازمی پیئیں۔ یہ نسخہ ان لوگوں کے لیے مفید ہے جن کو سردی زیادہ لگتی ہے اور کپکپاہٹ شروع ہوجاتی ہے کیوںکہ ہلدی والا دودھ آپ کے جسم کو گرمی فراہم کرتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Sardi Mein Thand Se Bachne Ka Tarika

Sardi Mein Thand Se Bachne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Sardi Mein Thand Se Bachne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.