سانس لینے میں دشواری ہو تو کیا کرنا چاہیئے؟ جانیں گھر میں سانس کی بیماری کو دور کرنے کے چند طریقے

image
سانس ہے تو زندگی ہے اور اگر سانس رک جائے تو انسان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ کورونا وائرس کے اس دور میں جہاں کروڑوں لوگ اس وباء سے مر رہے ہیں ان کی زندگی کا اختتام بھی سانس بحال نہ ہونے کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ لیکن اگر آپ کو کسی قسم کی علامات نہیں ہیں اور پھر بھی سانس رک رہا ہے تو جانیں یہ آسان طریقے جن کی مدد سے آپ اپنے سانس کو بحال کر سکتی ہیں۔

• روزانہ صبح اور رات کو سونے سے قبل بھاپ لیں۔

• سر پر تولیہ یا کوئی کپڑا رکھ کر گرم پانی کی بھاپ لیں۔

• ناک اور گلے میں کوئی بھی بام یا مرہم لگا لیں جو آپ کو مناسب لگے۔

• بھاپ کے پانی میں پودینے کے چار سے پانچ پتے بھی ڈال لیں تاکہ جب آپ گرم بھاپ میں سانس لیں تو تازہ مہکی ہوئ سانس آنے لگے آپ کو۔

• دار چینی کو بھی استعمال کرسکتی ہیں، اس کو بھاپ کے پانی میں ڈال کر لمبے سانس لیں اس کی ٹھنڈک آپ کو راحت دے گی۔

• تھوڑی دیر تک سیدھے بیٹھ جائیں، کرسی یا بستر کی ٹیک لگا لیں۔

• پانی کو تھوڑا تھوڑا کرکے پیئیں، ایک ایک سانس میں ایک ہی گھونٹ لیں۔

• زیادہ چلیں پھریں نہیں اور نہ جھٹکے سے بیٹھیں۔

• ہلکی غذا کھائیں جو ہضم آسانی سے ہو تاکہ اخراج کے وقت سانس لینے میں زور نہ پڑے۔

• لمبی سانس لینے کی کوشش کریں، زیادہ نہ سوچیں۔

• سیدھے لیٹ جائیں اور آنکھیں بند کرکے لمبا سانس لیں۔

• چائے کی بجائے آپ ایک کپ کافی پیئیں۔

• ہوا میں بیٹھیں، ہوسکے تو تازہ ہوا کے نیچے بیٹھیں۔

زیادہ تکلیف کی صورت میں اپنے معالج سے فوری رابطہ فرمائیں۔

You May Also Like :
مزید

Saans Ke Masail Ko Dur Karne Ka Tarika

Saans Ke Masail Ko Dur Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Saans Ke Masail Ko Dur Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.