قد بڑھانا چاہتے ہیں تو یہ آسان طریقے آزمائیں اور بڑھتے قد سے حیران رہ جائیں

image
جسمانی خوبصورتی کو بڑھانے میں لمبے قد کا بھی اہم کردار ہے اور دنیا میں کئی ایسے لوگ ہیں جن کا قد چھوٹا ہے اور انکی بھی خواہش ہے کہ اُن کا قد بھی بڑھ جائے۔ قد کا تعلق موروثیت سے بھی ہوتا ہے اگر والدین میں دونوں کا قد چھوٹا ہے تو عام طور پر بچوں کا قد بھی چھوٹا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ غذائی عادات اور جسمانی حرکات بھی قد پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ وجوہات جو بھی ہوں روزانہ ورزش اور جسمانی حرکات وسکنات سے قد کو بڑھانے کی کوشش کی جاسکتی ہے جیسے جاگنگ، فٹ بال، کرکٹ کھیلنا، بال پھینکنا اور لٹکنا وغیرہ۔

  • * فری سٹائل میں تیرنا جسم کو ہلکا پھلکا اور ذہنی دباؤ سے آزاد کرتا ہے اور قد کو بڑھنے دیتا ہے۔ ہفتے میں کم از کم تین مرتبہ ضرور تیراکی کریں۔

  • * ناشتہ میں ساگودانہ کی کھیر صحت اور قد بڑھانے میں بہت مُفید ہے۔ 

  • * ایک کپ دودھ میں چُٹکی ہلدی ملا کے رات کو سونے سے پہلے پیئیں۔ 

  • * آدھا کلو اُبلا اور میش کیا ہوا کدو یا لوکی لیں اُس میں دو چائے کے چمچ شہد اور ایک ٹکڑا مصری کا ڈالیں، اِسے ناشتے میں کھائیں۔ 

  • * ایسی خوراک لیں جس میں وٹامن، کیلشیم، فائبر اور بروٹین زیادہ مقدار میں موجود ہو۔ 

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Qad Barhane Ka Tarika

Qad Barhane Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Qad Barhane Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.