زیادہ تر خواتین میں دیکھا گیا ہے کہ ان کی ایڑیاں بارہ مہینے ہی پھٹی رہتی ہیں اور کچھ کی صرف سردیوں میں پھٹتی ہیں۔ اس کے لیے آپ یقیناً کئی مہنگی کریمیں بھی استعمال کرتی ہونگی جس کے بہت سے نقصانات بھی ہونگے لیکن آج ہم آپ کو سخت اور پھٹی ایڑیوں کو صحیح کرنے کا قدرتی نسخہ بتاتے ہیں جس کا کوئی نقصان بھی نہیں اور آدھے گھنٹے میں بہترین نتائج بھی آپ کے سامنے ہونگے۔
-
* اس عمل کے لیے ایک بڑا لیموں
لیں اور دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اس کے اندر موجود تمام عرق نکال لیں بس تھوڑا سا
گودا رہنے دیں۔
-
* اب دونوں ٹکڑوں کو تھوڑے گودے سمیت
ایڑیوں کے نیچے رکھیں۔
-
* جب یہ ایڑیوں تلے دب جائیں تو ان
ٹکڑوں سمیت پیروں میں موزے چڑھا لیں۔
-
* پھر آدھے گھنٹے تک انھیں یونہی چھوڑ
دیں۔
-
* ایسا کرنے سے لیموں میں موجود تیزابیت
آپ کی جلد کے مردہ خلیات کو ختم کردے گی اور آپکی سخت اور پھٹی ہوئی ایڑیاں اور جلد
نرم و ملائم ہوجائیں گی۔