کورونا وائرس کی اس وبا کے دوران جسم میں پانی کی کمی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔ پانی کی کمی کو دور کرنے اور اس سے بچنے کے لئے ہمیں کیا کرنا چاہئیے؟ جانیں

image
پانی ہماری زندگی کے لئے سب سے اہم ہے، اس کے بغیر رہنے کا تصور نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ پانی ہمارے جسم کے ہر حصے، ہر بافت اور خلیے کی نشوونما اور بڑھوتری کے لئے بے حد ضروری ہے۔

آج کل کورونا جیسا مہلک وائرس چل رہا ہے اور اس میں پانی کی کمی یا ڈی ہائیڈریشن ایک عام علامت ہے، جس سے خود کو بچانے کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پانی کا استعمال کرنا چاہئیے۔ کورونا میں کیونکہ پھیپھڑے اور نظامِ تنفس بری طرح متاثر ہوتا ہے، اور اس حالت میں اگر پانی کی کمی جسم میں ہوجائے تو جان بچنے کی امیدیں کم ہی رہتی ہیں، کیونکہ ایک طرف سانس بند ہو رہا ہے، دوسری طرف

پانی کا اندراج نہ ہونے کی وجہ سے کمزوری سے اور خون کی تشکیل نہ ہونے کے ساتھ ساتھ جسم سے زہر آلود مواد کا اخراج نہ ہونا بڑی پیچیدگیاں پیدا کر دیتا ہے۔ کورونا میں بھی پانی کی کمی اسی وجہ سے جسم میں ہوتی ہے کیونکہ وباء کے جراثیم جسم میں پھیلتے ہیں اور پانی اگر جسم میں کم ہوجائے تو یہ جراثیم تیزی سے ہمیں متاثر کرتے ہیں لیکن اگر پانی کو مکمل مقدار

میں استعمال کیا جائے تو ہمیں کورونا کے اثرات سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پانی کی کمی کو دور کرنے کے لئے آپ کو کیا کرنا چاہئیے؟

٭ سادہ پانی دن میں آٹھ گلاس تو لازمی پیئیں۔

٭ لیموں پانی کا استعمال بھی فائدہ مند ہے۔

٭ پھلوں کے تازہ مشروبات کا استعمال کریں تاکہ تازگی بھی مل سکے۔

٭ آم ، کیلا، سیب کا مشروب استعمال کریں، ان کو کھا ئیں بھی۔

٭ متوازن غذا کے ساتھ پانی کا استعمال رکھیں۔

٭ کھانے سےپہلے، کھانے کے بعد اور درمیان میں بھی پانی کو پیتے رہیں۔

٭ کھیرے اور ککڑی کھانے سے بھی پانی کی کمی کو دور کیا جاسکتا ہے۔

٭ گلوکوز کو پانی میں شامل کرکے استعمال کریں۔

You May Also Like :
مزید

Pani Ki Kami Ko Dur Karne Ka Tarika

Pani Ki Kami Ko Dur Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Pani Ki Kami Ko Dur Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.