پنیر میں ایسی کون سی چیز موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کا استعمال خواتین کو لازمی کرنا چاہیے؟

image

خواتین اپنے وزن کو لے کر اکثر پریشان دکھائی دیتی ہیں اور اس وجہ سے وہ ایسی غذاؤں کو نظر انداز کردیتی ہیں جو ان کی صحت کو بہتر بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ ہمارے یہاں ایک عام غلط فہمی تصور کی جاتی ہے کہ جو بھی چیز دودھ یا مکھن سے بنی ہوتی ہے وہ وزن بڑھاتی ہے اور یوں غذائیت کا خزانہ سمجھی جانے والی غذاؤں کو ہم ترک کردیتے ہیں۔

اگر آپ خود کو پنیر کھانے سے اس لئے روکتی ہیں کہ آپ موٹی ہوجائیں گی یا آپ کا پیٹ زیادہ نکل جائے گا تو آج ہم آپ کے لیے ایسی معلومات لائے ہیں جس کو جاننے کے بعد آپ پنیر کھاتے ہوئے گھبرائیں گی نہیں کیونکہ ہر چیز کو کھانے کا یک طریقہ ہوتا ہے اور کثیر تعداد میں کچھ بھی کھانا آپ کے لئے نقصاندہ ہے۔

پنیر کے زبردست فوائد:

• پنیر کو اگر ناشتے میں آپ استعمال کریں اور ساتھ میں گرین ٹی کا ایک کپ لے لیں تو یہ کبھی آپ کا وزن نہیں بڑھائے گی بلکہ ہاضمے کے مسائل کو بھی کم کرنے میں مدد کرے گی۔

• پنیر کو روٹی کے ساتھ کھانا خواتین کے لئے ضروری ہے کیونکہ اس طرح ان کی ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں اور یہ اوسٹیوپروسس جیسے مسائل سے بچ جاتی ہیں۔

• حمل کے بعد آپ کا جسم سست ہو جاتا ہے، کمر اور گٹھنوں کا درد بڑھنے لگتا ہے ایسے میں پنیر آپ کی اندرونی و بیرونی صحت کی حفاظت کا اہم ذریعہ ہے۔

• دانتوں کے درد میں بھی پنیر آپ کی مدد کرتی ہے، اکثر دورانِ حمل بھی آپ کو دانتوں کی تکلیف پریشان کرتی ہے تو پنیر کو روزانہ تھوڑا تھوڑا کھائیں۔

• ماہواری کے دوران جسم میں بے ربطگی و بے چینی آجاتی ہے جس کو ختم کرنے میں پنیر ایک ریلیکسنٹ کا کام کرتی ہے۔

• دودھ پلانے والئ مائیں بھی اس کا استعمال کرکے اپنے نومولود بچوں کو صحت مند و مضبوط بنا سکتی ہیں۔

استعمال:

آپ چاہیں تو پنیر کو ڈبل روٹی کے ساتھ کھائیں، روٹی کے ساتھ، سالن میں یا چاول کے ساتھ یہ کسی بھی طرح آپ کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔ لیکن اس کو رات کے وقت کھانے سے گریز کریں کیونکہ یہ پیٹ میں گیس بناسکتی ہے اور اس کے لئے آپ کو مستقل چلنا پھرنا لازمی ہے تاکہ معدے کو سکون میں رکھا جاسکے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Paneer Ke Fawaid

Paneer Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Paneer Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.