اکثر دیکھا گیا ہے کہ خواتین اور مردوں کے پاؤں کے ناخنوں کا رنگ کالا یا نیلا ہوجاتا ہے جو نہایت برا بھی لگتا ہے۔ لیکن ایسا کیوں ہوتا ہے؟ آئیں ہم آپکو بتاتے ہیں۔
دراصل اس مسئلے کا شکار کئی لوگ ہیں اور یہ ناخن گوشت میں گڑ جانے کی وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ یا تو آپ تنگ جوتے پہنتے ہیں، یا آپکو کہیں سے ٹھوکر لگنے کے باعث چوٹ لگ جاتی ہے، یا اسکی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ آپ ناخن غلط طریقے سے کاٹتی ہیں اور درد کے ساتھ ساتھ یہ پیر کے انفیکشن کا باعث بھی بن جاتا ہے۔
درد، سوجن، سرخی یا انفیکشن کا سامنا ہو تو یہ آسان گھریلو ٹوٹکے استعمال کریں جو آپ کے آرام کے لیے مددگار ثابت ہوںگے۔
وکس
وکس کی تھوڑی سی مقدار متاثرہ ناخن پر مل لیں اور پھر پٹی سے ڈھانپ دیں، وکس میں موجود آئلز جراثیم کش خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں جبکہ اس کا چکنا پن ناخن کو نرم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ جس سے اس کے رخ کو موڑنا آسان ہوجاتا ہے۔
ہلدی
ایک چائے کا چمچ ہلدی لے کر کچھ مقدار میں پانی میں ملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے متاثرہ حصے پر لگا کر کچھ گھنٹوں کے لیے چھوڑ دیں اور پھر صاف کریں، یا پٹی سے ڈھانپ کر اس پیسٹ کو خشک ہونے دیں، ضرورت پڑنے پر یہ عمل دوبارہ دہرائیں۔ ورم کش اور درد میں کمی لانے والی خصوصیات کی بناء ہلدی اس تکلیف سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
نمک
اپنے پیروں کو نمک ملے پانی میں 15 سے 20 منٹ کے لیے روزانہ 2 مرتبہ ڈبو دیں، اگر ناخن میں انفیکشن نہیں ہوا ہوگا تو وہ باہر اگنے لگے گا اور پھر اسے اوپر سے مناسب طریقے سے کاٹ لیں۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔