گرم گرم مکئی سے موسم کا مزہ دوبالا، ساتھ ہی جسم میں ایسی تبدیلی کے جان کر آپ بھی مکئی کھانا معمول بنالیں گے

image
مکئی بڑے اور بچے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اور سردیوں میں گرم گرم مکئی یا بھٹا کھانا موسم کا لطف دوبالا کردیتا ہے۔ مکئی کی فصل سردیوں کے آغاز میں ہی تیار ہوجاتی ہے اور یہ باآسانی بازار میں مل جاتی ہے۔ مکئی میں فائبر اور وٹامن بی پائے جاتے ہیں۔ مکئی کو کھانے کے کتنے فوائد ہیں آئیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

  • * ماہرین کے مطابق جو لوگ مکئی کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں بلڈ شوگر کی سطح کنٹرول کی جاسکتی ہے۔

  • * وزن کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں تو مکئی کا استعمال معمول بنالیں۔

  • * وٹامن کی کمی کے باعث اگر خون کی کمی ہوجائے تو مکئی کھا کر اس کو پورا کیا جاسکتا ہے۔

  • *  مکئی میں موجود فائبر اور آئرن کی مقدار جسم کو مضبوط بنانے میں آپ کو مدد فراہم کرتی ہے۔

  • * مکئی آنکھوں کی قوتِ بصارت بڑھاتی ہے۔

  • * اس کی گُلی کی راکھ میں نمک ملا کر پھانکنے سے کالی کھانسی اور زکام کی کھانسی سے آرام میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔

  • * اس کا آٹا سرکے میں ملا کر لیپ کرنے سے خارش میں آرام آتا ہے جبکہ ہاتھ پاؤں کے پھٹنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

  • * اس کے علاوہ مکئی کو سالن اور سلاد وغیرہ میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Makai Ke Fawaid

Makai Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Makai Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.