صرف پانچ گرام میتھی دانہ کھانے سے کس کس مرض سے نجات ممکن ہے اگر آپ کو اس کا علم ہوجائے تو آپ اس کا استعمال معمول بنا لیں گے

image

نالیوں کے انفیکشن کے لیے

سانس کی بیماری کے لیے پانچ گرام میتھی دانہ پانی میں اُبال کر استعمال کیا جائے تو یہ نالیوں کے انفیکشن کو ختم کردیتا ہے ۔

معدے کی تیزابیت کے لیے

معدے کی تیزابیت کو کم کرنے کے لئے تین گرام کی مقدار میں پانی میں اُبال کر استعمال کریں ۔

ہارمونک امراض میں مفید

جو لڑکیاں بلوغت کے دور میں ہیں اُن کو پانچ گرم میتھی دانہ پیس کر دوپہر اور رات کے کھانے میں دینا نعمت ہے کیونکہ یہ ہارمونک امراض کو بہتر کرکے ساری زندگی پرسکون بنا دیتا ہے ۔

ماہواری کے درد سے نجات کے لیے

ایک چٹکی میتھی دانہ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے ماہواری کے درد سے نجات مل سکتی ہے ۔ ایام مخصوصہ سے دو یا تین دن پہلے بھی اگر اس نسخہ پر عمل کیا جائے تو ماہواری کی وجہ سے ہونے والی دوسری پریشانیوں سے بھی چھٹکارا مل جائے گا-

نئی ماؤں کے لیے

میتھی دانہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہت مفید ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری میں بھی میتھی دانے کے استعمال سے بہت افاقہ ہوتا ہے ۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔ میتھی دانہ ہرطرح سے خواتین کے لیے بہترین ہے

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Mahwari Ke Dard Ka Ilaj

Mahwari Ke Dard Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Mahwari Ke Dard Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.