معدے کی تیزابیت، سینے کی جلن اور گیس جیسی بیماریوں سے پریشان ہیں تو آج ہی ان سے نجات کے چند آسان طریقے آزمائیں اور آرام پائیں

image
اکثر لوگوں کو پیٹ میں اچانک درد کی شکایت پیدا ہوجاتی ہے جس کی ایک عام وجہ معدے کی تیزابیت بھی ہوتی ہے- گیسٹرک گلینڈز میں موجود تیزابی سیال میں اضافہ معدے میں تیزابیت کا باعث بنتا ہے جس سے گیس، سانس میں بو، پیٹ میں درد اور دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔

آج کل فاسٹ فوڈ، کافی، چائے، تمباکو نوشی کا زیادہ استعمال اس کی ایک اہم وجہ بن رہے ہیں- اور انہی غذاؤں کے استعمال کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد تیزابیت، گیس، سینے میں جلن جیسی خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہی ہے اور دن بہ دن ان بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اچانک معدے میں تیزابیت کی وجہ سے پیٹ میں درد اور گیس ہونے کی صورت میں آپ گھر میں موجود ان چیزوں سے اس کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔

زیرہ

زیرہ ہاضمے کے لیے بہترین مصالحہ ہے۔ کھانے کے بعد ایک چمچ زیرہ ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں شامل کریں اور پی لیں۔ کھانے کے بعد اس نسخے کو اپنی عادت بنالیں جو معدے کی تیزابیت سے نجات دلانے میں آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

لونگ

لونگ دانتوں کے مسائل کے لیے تو مشہور ہے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ یہ آپ کی غذا کی نالی میں گیس پپیدا نہیں ہونے دیتی۔ اگر لونگ اور الائچی کو کچل کر کھایا جائے تو یہ آپ کے معدے کی تیزابیت کے ساتھ ساتھ منہ کی بو کا خاتمہ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ادرک

ادرک بےشمار فوائد کی مالک ہے اور اگر اس کا ایک ٹکڑا چبالیا جائے یا گرم پانی میں ڈال کر استعمال کرلیا جائے تو یہ آپکے معدے میں موجود تیزابیت کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

کیلا

کیلے میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ یہ آپ کے معدے کی تیزابیت کو روکتا ہے اس لیے اگر آپ کو معدے کی تیزابیت کی شکایت رہتی ہے تو کیلے کو اپنی غذا کا حصہ بنالیں تاکہ آپ اس تکلیف سے محفوظ رہ سکیں۔

ایک گلاس پانی

عدے کی تیزابیت ہو یا سینے میں جلن ہو ایک گلاس پانی پی لینا چاہیے کیونکہ ایک تحقیق کے مطابق یہ کسی بھی دوا سے زیادہ تیز کام کرے گا کیونکہ یہ آپ کے معدے میں موجود ایک کیمیکل کی مقدار کو بڑھا دیتا ہے۔ جس سے درد میں آرام آجاتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Maday Ki Tezabiat Ka Ilaj

Maday Ki Tezabiat Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Maday Ki Tezabiat Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.