یہ سات چیزیں فریج میں ہرگز نہ رکھیں ورنہ۔۔۔۔۔۔!

image

ہمارے یہاں دیکھاگیا ہے کہ جو بھی چیز بچ گئی ہے یا کچن میں رکھی ہے، اُسے اُٹھا کر فریج میں رکھ دیاجاتا ہے اور سمجھا جاتا ہے کہ یہ کام ٹھیک کیا، کہ اسے فریج میں رکھ دیااب وہ خراب نہیں ہوگی۔ ایسا کرنے سے یہی ہوتا ہے کہ فریج میں فالتو چیزیں بڑھتی چلی جاتی ہیں اور اس میں دیگر اہم چیزوں کورکھنے کی جگہ کم ہوتی جاتی ہے۔ خواتین کو یہ تک پتانہیں ہوتاکہ کچھ چیزوں کو فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ چیزیں کمرے کے درجہ حرارت میں بھی ٹھیک رہتی ہیں۔ یہ یاد رکھیں کہ اگر فریج کو مکمل طور پر بھردیا جائے تو اس کی کارکردگی متاثر ہونے لگتی ہے۔ لہذا یہاں کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں بتایا جارہاہے، جنہیں فریج میں رکھنا ضروری نہیں ہوتا، وہ چیزیں کیا ہیں، آئیے آپ بھی ان کے بارے میں جانئے۔

تربوز/خربوزہ/سردا/گرما:

تربوز، سردا،گرما ہو یا خربوزہ، ان سب کو فریج میں رکھنے سے اِن کی افادیت ختم ہونے کے ساتھ ساتھ اِن کا ذائقہ بھی متاثر ہوتا ہے۔ اس لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں کچن میں ہی رکھ دیاجائے تاکہ ان کا ذائقہ متاثر نہ ہو۔ ساتھ ہی کوشش کی جائے کہ انہیں خراب ہونے سے پہلے ہی کھالیا جائے۔ یونائٹڈ اسٹیٹس ڈپارٹمنٹ آف ایگری کلچر کی جانب سے سامنے والی ایک تحقیق کے مطابق تربوز اور اس جیسے پھلوں کو اگر کمرے کے درجہ حرارت پر رکھاجائے تو اس میں اینٹی اوکسیڈنٹس کی زیادہ تعداد موجود رہتی ہے، جبکہ اگر اسے فریج میں رکھ دیا جائے تو یہ تعداد کم ہوجاتی ہے۔

ڈبل روٹی:

ہمارے یہاں اکثر گھرانوں میں فریج میں ڈبل روٹی رکھ دی جاتی ہے، جبکہ ماہرین کا کہناہے کہ فریج میں ڈبل روٹی رکھنے سے وہ جلدی باسی ہوجاتی ہے۔ پھر وہ کھانے میں خشک سی محسوس ہوتی ہے اور اس کا ذائقہ متاثر ہوتا ہے۔ یاد رکھیں کہ اگر ڈبل روٹی تازہ ہے تو اسے خشک اور،مناسب درجہ حرارت والی جگہ پر رکھیں۔

پیاز:

کچھ خواتین کو عادت ہوتی ہے کہ وہ پیاز کو بھی فریج میں رکھ دیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ اب وہ جلدی خراب نہیں ہوں گے۔ جبکہ ماہرین کاکہناہے کہ پیاز کو ہمیشہ کم روشنی والی خشک جگہ پر رکھناچاہئے۔ اگر آپ نے آدھا پیاز کاٹ کر استعمال کرلیا ہے او ر آدھا باقی ہے تو پھر اسے فوائل میں رکھ کر فریج میں رکھاجاسکتاہے۔ تاہم ثابت پیازوں کو فریج میں رکھنے سے گریز کریں ورنہ وہ جلدی خراب ہونے لگیں گے۔

تھائم، اوریگانو اور روزمیری:

اٹالین کھانوں کو تیار کرنے کیلئے مختلف ہربز جیسے اوریگانو،روزمیری اور تھائم کی ضرورت ہوتی ہے،جبکہ ہمارے یہاں پودینہ، دھنیا کو کھانے میں استعمال کیاجاتاہے، اگر یہ تازہ ہوں تو خواتین انہیں فریج مں رکھ دیتی ہیں۔ لیکن ماہرین نے ایسا کرنے سے منع کیاہے۔ یہ بات خواتین کو سمجھنی چاہئے کہ ہربز کافی دنوں تک کمرے کے درجہ حرارت میں ٹھیک رِہ سکتی ہیں۔ اس لئے اب سے آپ ہربز، پودینہ، دھنیا کو فریج میں نہ رکھیں۔ اگر بہت زیادہ ضروری ہو تو انہیں کسی تولئے یا کاغذ میں لپیٹ اور پھر ائیر ٹائٹ میں رکھنے کے بعد فریج میں رکھیں۔ اگرانہیں کھُلا ہی فریج میں رکھ دیا تو یہ ہربز جلدی خراب ہوجائیں گی۔

شہد:

اگر آپ کو بھی شہد کو فریج میں رکھنے کی عادت ہے تو اسے ختم کرلیں۔ کچھ چیزیں خواتین فضول میں ہی فریج میں رکھتی ہیں اور فریج کی جگہ کو کم کرتی دکھائی دیتی ہیں، ان چیزوں میں سے ایک چیز شہد ہے۔ شہد عام درجہ حرارت میں طویل عرصے تک ٹھیک رہتا ہے اور خراب بھی نہیں ہوتا۔ شہد کے اصل ذائقے کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ اسے کم روشنی والے جگہوں جیسے کچن کیبنٹ وغیرہ میں رکھاجائے۔

آلو:

ثابت آلو کو بھی اکثر خواتین فریج میں رکھ دیتی ہیں، جبکہ ایسا کیاجائے تو ا س کا ذائقہ خراب ہوجاتاہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ اسے کمرے کے درجہ حرارت پر ہی رکھیں۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ آلو کو فریج میں رکھیں گی تو وہ جلدی خراب ہوجائیں گے۔ کیونکہ ٹھنڈا درجہ حرارت اسٹارچ کو شوگر میں تیزی سے تبدیل کردیتا ہے اوراس تبدیلی کے نتیجے میں آلو کے اندر کیمیکل ری ایکشن ہوتاہے، اس کے بعد وہ تیزی سے سڑنا شروع ہوجاتاہے۔

میوے:

خشک میوے کو کبھی فریج میں نہ رکھیں۔ کئی خشک میوں کو فریج میں رکھنے سے ان کے اندر موجود تیل کی مقدار کم ہوجاتی ہے اور ان کا ذائقہ پہلے جیسا نہیں رہتا، لہذا کوشش کریں کہ انہیں ائیر ٹائٹ جار میں رکھیں۔ اگرایک مہینے سے زیادہ استعمال کرنے کا ارادہ ہے تو پھر انہیں ائیر ٹائٹ مں ڈال کر فریج میں رکھا جاسکتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Khane Ki Chizo Ko Fridge Me Rakhne Ke Nuksan

Khane Ki Chizo Ko Fridge Me Rakhne Ke Nuksan - Read the best tips, tricks & totkay of Tips And Tricks. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Tips And Tricks. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Tips And Tricks. So, just read the informative content on Khane Ki Chizo Ko Fridge Me Rakhne Ke Nuksan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.