کالے چاول کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ سفید چاول کے مقابلے میں یہ ہماری صحت کے لیے کتنے مفید ہیں؟ جانیں

image
چاول تقریباً ہر گھر میں ہی بنائے جاتے ہیں اور اکثر لوگوں کو بہت پسند بھی ہوتے ہیں۔ مگر ماہرین صحت کے مطابق زیادہ چاول کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور اس سے وزن بھی بڑھتا ہے جس کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

کالے چاول کی بات کی جائے تو اس میں آئرن ، اینٹی اکسائڈنٹ اور وٹامن ای کی مقدار پائی جاتی ہے اور ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ اگر سفید چاول کے برعکس کالے چاول کا استعمال کیا جائے تو مفید ہے کیونکہ اس کے صحت پر منفی اثرات نہیں پڑتے بلکہ اس کا استعمال ضروری ہے کیونکہ اس میں موجود منرلز آپ کو دل و شوگر جیسی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

اس میں بڑی تعداد میں فائبر کی مقدار پائی جاتی ہے جس کا کام خون میں موجود شوگر لیول کو کم یا کنٹرول میں رکھنا ہوتا ہے اور دل کی مختلف بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔ لیکن شوگر کے مریض کو چاہئیے کہ وہ اس کو استعمال ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کریں کیونکہ اس کا زیادہ استعمال صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہوسکتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Kalay Chawal Ke Fawaid

Kalay Chawal Ke Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Kalay Chawal Ke Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.