اگر آپ بھی کان کاٹن بڈز سے صاف کرتے ہیں تو اب صاف کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہیں آپ کا بھی بڑا نقصان نہ ہوجائے

image
کان جسم کا انتہائی نازک حصہ ہے جو سننے کا واحد ذریعہ ہے مگر اس کی صفائی کرتے وقت ہم کاٹن بڈز کو اتنی بے احتیاطی سے استعمال کرتے ہیں کہ ہمیں اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ اس کی وجہ سے ہم سماعت سے ہمیشہ کے لئیے محروم ہوسکتے ہیں۔

کان کی صفائی کیسے کریں ؟؟

1: کان کی میل جسے ویکس کہتے ہیں اسے صاف کرنے کے لئے کاٹن بڈز کا استعمال سرے سے غلط نہیں ہے لیکن بہت آہستگی سے اس کو کان میں ڈالیں تاکہ کان کے پردے متاثر نہ ہوسکیں۔

2: روزانہ کان صاف نہ کریں بلکہ کان میں اس وقت آپ کاٹن بڈ ڈالیں کہ جب آپ کو اپنے کانوں میں کوئی بوجھ محسوس ہونے لگے، آواز ٹھیک طرح سے سنائی نہ دے یا پھر کان میں گھنٹیاں بجنے کی آوازیں آنے لگیں۔

اور پھر بھی آپ اگر راحت محسوس نہ کریں تو ڈاکٹر سے رجوع فرمائیے ۔۔

3: کان کی بڑھی ہوئی ویکس نکالنے کے لیے ائیر ویکس سوفٹنر بھی دستیاب ہوتے ہیں میڈیکل کی دکانوں پر جن کے قطرے کان میں ڈالنے سے ویکس پتلی ہو کر آسانی سے خارج ہوجاتی ہے۔

ان ویکس سوفٹنرز میں منرل آئل، بے بی آئل، گلیسرین، پر آکسائیڈ، ہائیڈروجن پر آکسائیڈ اور سالین وغیرہ استعمال کی جاتی ہے جو میل کو پتلا کر دیتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Kaan Saaf Karne Ka Tarika

Kaan Saaf Karne Ka Tarika - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Kaan Saaf Karne Ka Tarika. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.