بھنڈی کو روزانہ ایک گلاس پانی میں بھگو کر پینے سے خواتین اس کے کون کون سے فائدے حاصل کرسکتی ہیں؟

image

بھنڈی فرائی ہو یا گوشت میں پکی ہوئی، مصالحے دار ہو یا سوپ کی بنی ہوئی بچے بڑے زیادہ تر سب ہی شوق سے کھاتے ہیں اور ذائقہ بھی اس کا دیگر کھانوں میں منفرد ہوتا ہے۔ اب خواتین گھروں میں بھنڈی تو فوراً بنانے کے لئے تیار ہوجاتی ہیں کیونکہ یہ جلدی بن جاتی ہے پکتی بھی اچھی ہے۔ کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ یہی بھنڈی آُپ کی صحت کے لئے کب کس طرح اور کیسے مفید ہوسکتی ہے۔۔۔؟ آج تک آپ نے یہ ضرور سنا ہوگا لیموں کو پانی میں بھگو کر استعمال کریں، لہسن کو بھگو کر استعمال کریں۔۔۔۔

مگر آج ہم آپ کو بھنڈی کو پانی میں بھگو کر استعمال کرنے کا طریقہ بتانے جارہے ہیں۔۔۔ جان لیں ہوسکتا ہے آپ کے مسائل حل ہوجائیں۔۔۔۔

استعمال:

4 عدد بھنڈیوں کو ایک گلاس پانی میں ڈال کر رات بھر بھگو دیں۔ صبح نہارمنہ اٹھ کر وہ پانی پی لیں۔ اسی طرح دن میں بھگو کر چھوڑ دیں اور رات سونے سے قبل پی لیں۔

فائدہ:

اس کو پینے سے: • خواتین کو چاہے وہ عمر کے کسی بھی حصے میں ہوں گٹھنوں کا درد ضرور ہوتا ہے جو سکی بھی وجہ سے ہو لیکن روزانہ یوں بھنڈی کا بھیگا ہوا پانی پینا آپ کے اس درد کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

• ہڈیوں کی طاقت و مضبوطی کے لئے بھی بھنڈی کا پانی مفید ہے بس آپ اس کو استعمال صحیح سے کریں۔ • دل کے امراض خواتین میں بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ کہیں نہ کہیں ذہنی تناؤ بھی ہے اس سے بچاؤ کے لئے آپ کو یہ پانی بہت فائدہ دے سکتا ہے۔

• حاملہ خواتین کو یہ سب سے زیادہ فائدہ دیتا ہے کیونکہ بچے کی نشوونما میں جو عناصر آپ کے لئے ضروری ہیں وہ سب بھنڈی میں شامل ہوتے ہیں۔

• وزن کم کرنے کی شکایت ہو یا شوگر، کولیسٹرول بڑھنے کی فکر اس پای کا استعمال آپ کے لئے ویٹ لوس سپلیمنٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔

آخر کیوں۔۔۔۔؟

بھنڈی میں میگنیشئم، فولیٹ، فائبر، اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن سی، کے ون اور اے پایا جاتا ہے جو متعلقہ امراض کو کنٹرول کرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Haddiyon Ko Majboot Banane Ke Liye Nuskha

Haddiyon Ko Majboot Banane Ke Liye Nuskha - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Haddiyon Ko Majboot Banane Ke Liye Nuskha. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.