گردے کی پتھری کا علاج کیسے کیا جائے جانیں ماہرین کی رائے، ابھی آزمائیں اور جلد قابو پائیں

image
ہمارے جسم میں گردے بھی ایک خاص اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ جسم سے یورک ایسڈ جیسے مادوں کو نکال باہر کرنے کا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن اگر گردوں میں تکلیف یا پتھری ہوجائے تو ایسے امراض میں مبتلا لوگوں کے لیے اٹھنا بیٹھنا مشکل ہوجاتا ہے۔

گردوں میں پتھری کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جیسا پانی کم پینا، خاندان میں اس کے مریضوں کی موجودگی، مخصوص غذائیں خاص طور پر زیادہ نمک اور کیلشیم والے کھانے، موٹاپا، ذیابیطس، پیٹ کے امراض اور سرجری وغیرہ۔

گردے کی پتھری پیشاب کی نالی کے کسی بھی حصے کو متاثر کرسکتی ہے اور وہاں سے ان کا نکلنا کافی تکلیف دہ ثابت ہوتا ہے۔

اگر آپ بھی اس مرض کا شکار ہیں تو جانیں ماہرین اس پر قابو پانے کے لئے کن مفید ٹوٹکوں کا مشورہ دیتے جن سے آپ گردے میں ہونے والی پتھری کی شکایت پر کنٹرول کرسکتے ہیں۔

٭ لیموں پانی کا استعمال گردے میں پتھری کی شکایت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

٭ شہد ، لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ایک ایک چمچ آدھے گلاس پانی میں حل کرلیں اور نہار منہ پئیں۔ کچھ وقت میں گردے کی پتھری پیشاب کے راستے جسم سے خارج ہوجائے گی۔

٭ ایک گلاس کچے دودھ میں ایک گلاس پانی ملا کر پینے سے گردے کی پتھری ختم ہوسکتی ہے۔

٭ گاجر کو چبا کر کھانے سے گردے اور مثانے کی پتھری باریک ذرات کی شکل میں جسم سے خارج ہوجاتی ہے۔

٭ انار کا جوس پتھری کو توڑنے میں مدد دیتا ہے۔ روزانہ دن میں ایک مرتبہ انار کا رس پینا چاہیے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Gurday Ki Pathri Ka Ilaj

Gurday Ki Pathri Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Gurday Ki Pathri Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.