کورونا وائرس آپ کے گردے بھی متاثر کرسکتا ہے۔۔۔۔۔۔ ماہرین کے مطابق زیادہ گوشت کھانے سے آپ گردوں کے انفیکشن میں بھی مبتلا ہوسکتے ہیں، تحقیق

image
گردے خون میں آکسیجن کی مقدار کو کنٹرول کرنے اور خون میں سے فاسد مادوں کو الگ کر کے جسم سے باہر نکال دیتے ہیں۔ یہ جسم میں پانی کی صحیح مقدار کو برقرار رکھنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ اور

آجکل نصف سے زائد لوگوں کے ساتھ گردوں کے مسائل پائے جاتے ہیں۔ کورونا وائرس میں جہاں پھیپھڑے بری طرح متاثر ہوتے ہیں وہیں ماہرین بتاتے ہیں کہ: " بڑی تعداد میں کورونا کے مریضوں کے گردے بھی متاثر ہوتے ہیں، بنیادی افعال کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں، سائٹوکون نامی رطوبت گردوں کی بافتوں کو تباہ کردیتی ہے جس سے گردے متاثر ہوتے ہیں"

حالیہ تحقیق کے مطابق ماہرین نے بتایا کہ:

"حد سے زیادہ گوشت کھانے کو گردوں کے لیے خطرناک قرار دے دیا ہے کیونکہ اس سے گردوں میں انفیکشن ہوجاتا ہے۔"

دنیا بھر میں ہر سال 24 لاکھ اموات گردوں کے مختلف امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں اور گردوں اور مثانوں کے مرض میں مبتلا ہونے کی بڑی وجہ حد سے زیادہ گوشت کا استعمال ہی ہے۔ ماہرین کا مذید کہنا ہے کہ: "زیادہ گوشت استعمال کرنے سے مثانے اور گردے کا انفیکشن کا خدشہ ہوتا ہے جس کی بڑی وجہ گوشت میں موجود ای کولائی بیکٹریا ہے۔ اسلیئے بہتر ہے کہ خون کی کی صفائی اور گردوں کی حفاظت کے لئے

آپ سبزیوں اور پھلوں کو غذا میں متواتر طریقے سے استعمال کریں اور گوشت ہفتے میں ایک ہی دن کھائیں تاکہ بیکٹریل اور وائرل انفیکشنز سے جسم کو محفوظ بنایا جاسکے۔"

You May Also Like :
مزید

Gosht Khane Ke Nuksan

Gosht Khane Ke Nuksan - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Gosht Khane Ke Nuksan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.