کیا آپ بھی موسم کی وجہ سے گلے کی خراش یا سوزش کا شکار ہیں؟ تو آج ہی یہ چند گھریلو نسخے آزمائیں اور پائیں آرام

image

شہد

کہا جاتا ہے کہ شہد میں ہر بیماری کا علاج ہے، تاہم اب میڈیکل سائنس نے بھی اس کی تصدیق کردی، امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گلے کی سوزش اور خراش میں مبتلا افراد دن میں 2 سے 3 بار شہد کو چائے میں ملا کر پئیں یا ایسے ہی شہد لیں تو ان کا گلا جلد ٹھیک ہوسکتا ہے۔

سوڈا پانی کے غرارے

نمکین پانی کی طرح بیکنگ سوڈا میں نیم گرم پانی کے غرارے بھی گلے کی خراش اور سوزن میں فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر ایک کپ پانی میں نصف چائے کے چمچ جتنا بیکنگ سوڈا اور اتنا ہی نمک ملاکر غرارے کیے جائیں تو جلد شفا ہوگی

میتھی کے پتے

میتھی کے پتوں کو کسی بھی تیل میں ملاکر گلے کے باہر اور گردن کے ارد گرد مالش کی جائے، یا پھر انہیں چائے کے ساتھ ملاکر استعمال کیا جائے تو اس سے بھی خراش یا سوزش کا باعث بننے والے بیکیٹیریاز کا خاتمہ ہوگا۔

میتھی کے پتوں کو گرم پانی میں ابال کر اس کے غرارے بھی کیے جاسکتے ہیں۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Gale Ki Kharij Ka Ilaj

Gale Ki Kharij Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Gale Ki Kharij Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.